انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 299

انوار العلوم جلد - ۲۹۹ نصائح مبلغین لوگوں کے اندر ایک روح پھونک دو۔کبھی مت سمجھو کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مانتے نہیں۔عرب کی زمین کیسے شریروں کی تھی پھر کیسے شریفوں کی بن گئی۔یہ بات غلط ہے کہ وہ مانتے نہیں۔تم ایک دفعہ سناؤ دو دفعہ سناؤ آخر مائیں گے۔یہ اس شخص کی اپنی کمزوری ہوتی ہے جو کہتا ہے مانتے نہیں۔ہمیشہ اپنے کام کی پڑتال کرو کیا کامیابی ہوئی۔تمہارے اپنے کام کی پڑتال کرتے رہو پاس ایک رجسٹر ہونا چاہئے اس میں لکھا ہوا ہو کہ فلاں جگہ گئے وعظ فلاں مضمون پر کیا اس اس طبقے کے لوگ شامل ہوئے فلاں فلاں وجوہات پر مخالفت کی گئی فلاں فلاں بات لوگوں نے پسند کی۔یہ رجسٹر آئندہ تمہارے علم کو وسیع کرنے والا ہو گا۔تم سوچو گے کیوں مخالفت ہوئی۔اہم مسائل کا تمہیں پتہ لگ جائے گا ان پر آئندہ غور کرتے رہو گے۔اگر تم وہاں سے بدل جاؤ گے تو پھر تمہارے بعد آنے والے کے کام آئے گا۔آج کل اس بات کو نہ سوچنے کی وجہ سے مسلمان گرے ہوئے ہیں۔ایک استاد تمام عمر فلسفہ پڑھاتا ہے وہ کبھی ان باتوں کو نوٹ نہیں کرتا کہ فلاں بات پر فلاں لڑکے نے سوال کیا اس کا اس طرح جواب ہوا۔فلاں بات کی اس طرح تجدید یا تردید ہونی چاہئے۔وہ جتنا تجربہ حاصل کر چکا ہوتا ہے جب مرجاتا ہے تو پھر دوسرے کو جو اس کی جگہ آتا ہے از سر نو تجربہ کرنا پڑتا ہے۔یورپ کے علوم کی ترقی کا باعث یہی بات ہوئی کہ ایک کچھ نئی معلومات حاصل کرتا ہے اور انہیں نوٹ کرتا ہے اس کے بعد آنے والا پھر وہی معلومات حاصل نہیں کرتا وہ ان نوٹوں سے آگے فائدہ اٹھاتا ہے۔تم بھی اس طرح کرو کہ ہر سال کے بعد نتیجہ نکالو۔کون سی نئی باتیں پیدا ہو ئیں کون سی باتیں مفید ثابت ہوئی ہیں۔جب یہ رپورٹ دوسرے مبلغ کے ہاتھوں میں جائے گی تو وہ اپنی بناء زیادہ مضبوط کرے گا۔کبھی اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہئے۔یہ خیال کر کے کہ اگر یہ یوں نہیں مانتا تو اس نے استقلال طرح مان لے گا۔اس میں وہ تو نہ ہارا تم ہار گئے کہ تم نے اپنی بات کو نا کافی سمجھ کر میں چھوڑ دیا۔تم نے اپنا دین چھوڑ کر دوسرے کو منوا بھی لیا تو کیا فائدہ۔بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ غیر احمدی وفات مسیح پر چڑتے ہیں۔چلو وفات مسیح چھوڑ کر اور باتیں منواتے ہیں یہ غلط ہے۔وفات مسیح مان جائیں تو پھر آگے پیش کرو۔ترتیب سے پیش کرو۔ملمع سازی سے پیش نہ کر و ملمع سازی سے پیش کرنے کا یہ نتیجہ ہو گا کہ جب اس پر بات کھلے گی تو یا وہ تم سے بد ظن