انوارالعلوم (جلد 3) — Page iii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُ لَا وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیشگوئی مصلح موعود اُس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔ وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔ وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کریگا۔ وہ کلمہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے کلمہ تمجیدسے بھیجا ہے۔ وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دل کا علیم اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائیگا۔ اور دہ تین کو چار کرنے والا ہوگا اسکے معنی سمجھ میں نہیں آتے، دو شنبہ ہے مبارک دوشنبه - فرزند دلبند گرامی ارجمند مَظْهَرُ الْأَوَّلِ وَالْآخِرِ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ كَانَ الله نزَلَ مِنَ السَّماء جس کا نزول بہت مبارک اور جلال اللی کے ظہور کا موجب ہوگا۔ نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے مسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔ وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔ تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔ وَكَانَ أَمْرًا مَقْضا داشتهار ۲۰ فروری مشاه)