انوارالعلوم (جلد 3) — Page 208
۲۰۸ انوار خلافت السلام پر اس کی انتہاء رکھی۔چنانچہ خدا تعالٰی نے فرما دیا کہ هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ - (الصف : ١٠) خدادہ ہے جس نے اپنا ایک رسول ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے اور اس لئے بھیجا ہے تاکہ تم سب ایک امت بن جاؤ۔اور ایسا ہی ضرور ہو کر رہے گا۔خواہ مشرک لوگ اس کو نا پسند ہی کرتے ہوں۔تمام علم حقیقی رکھنے والے اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اپنی اس تجویز کو آنحضرت ﷺ کے وقت میں پورا نہ کیا بلکہ آپ کے خادموں میں سے ایک کو رسول بنا کر کھڑا کر دیا اور اس کے ہاتھ سے اس غرض کو پورا کرایا۔اس میں شک نہیں کہ آنحضرت ﷺ کو خدا تعالٰی نے تمام دنیا کے لئے بھیجا اور چاہا کہ تمام دنیا کو آپ کے ذریعہ اکٹھا کرے مگر اپنی بہت سی مصلحتوں اور حکمتوں کی بناء پر یہ کیا کہ اس ارادہ کو حضرت مسیح موعود کے وقت پورا کرے۔ان حکمتوں کو میں انشاء اللہ آگے چل کر بیان کروں گا۔خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کو ایک مذہب پر خدا تعالیٰ کے تمام کام تدبیر سے ہوتے ہیں قائم کرنے کے لئے ایک تدبیر فرمائی۔اور خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے کہ اس کے تمام کام تدبیر سے ہی ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ آسمان سے فرشتے آئیں اور ہمارے لئے سب کچھ بیان کریں۔وہ غلط کہتے ہیں۔خدا تعالی آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ دس وَ مَا مَتَنَا مِنْ لُغُوبِ ، فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ ( ق : ۲۰۰۳۹) که باوجود اس طاقت اور قدرت کے کہ میں حسن سے سب کچھ پیدا کر سکتا ہوں۔پھر بھی میں نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے اندر ہے چھ ہی دن میں بنایا ہے۔ہم سارے کام کو تو کُن سے بھی کر سکتے ہیں لیکن ہماری حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ ہم آہستگی سے کریں اور ہم اس طرح کام کرنے سے جھکتے نہیں اور نہ ہی گھبراتے ہیں۔پس جبکہ ہم باوجود سب طرح کی طاقت رکھنے کے آہستگی سے کام کرنے سے نہیں گھبراتے تو جو انسان ہے اس خیال سے کیوں گھبراتا ہے کہ اس قدر دیر سے کیوں اسلام کی ترقی ہو رہی ہے۔تجھے تو چاہئے کہ تیرے مخالفین جو کچھ بھی کہیں اس سے ذرا نہ گھبرائے اور خدا کے حضور گر کر صبح اور شام اس کی تسبیح کرے۔وہ خود تیرے سب کاموں کو