انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 84 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 84

انوار العلوم جلد - ۳ ۸۴ انوار خلافت پاس خدا کے فضل سے دلائل رکھتا ہوں اور تمام دنیا کے عالموں اور فاضلوں کے سامنے بیان کرنے کے لئے تیار ہوں حتی کہ میں انعام رکھنے کے لئے بھی تیار ہوں اور اگر کوئی میرے دلائل کو غلط ثابت کر دے اور قرآن کریم سے اور احادیث صحیحہ سے یہ بات ثابت کر دے کہ احمد آنحضرت ا کا نام تھا نہ کہ صفت اور یہ کہ جو نشانات احمد کے قرآن کریم میں آتے ہیں وہ آنحضرت ا پر چسپاں ہوتے ہیں اور یہ کہ رسول اللہ ا نے یہ پیشگوئی اپنے پر چسپاں فرمائی ہے تو میں ایسے شخص کو ایک مقرر تاوان جو فریقین کو منظور ہو دینے کے لئے تیار ہوں۔ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو احمد کہنے میں آنحضرت اللہ کی ہتک نہیں اور اس سے یہ مراد نہیں کہ آنحضرت ا احمد نہ تھے۔ آپ احمد تھے اور ضرور تھے لیکن احمد آپ کی صفت تھی نہ کہ آپ کا نام اور جو شخص یہ کہے کہ احمد" آپ کی صفت نہ تھی وہ جھوٹا ہے کیونکہ صحیح احادیث سے یہ بات ثابت ہے اور اگر آپ احمد نہ ہوتے تو حضرت موعود احمد " ہو ہی کیونکر سکتے تھے کیونکہ آپ نے جو کچھ حاصل کیا ہے آپ کی ہی شاگردی سے حاصل کیا ہے۔ لیکن باوجود اس کے یہ کہنا درست نہیں کہ رسول اللہ ا کا نام احمد تھا اور اس قول پر غیر مبالغین کا یہ شور مچانا کہ اس طرح رسول کریم ال کی ہتک ہو گئی بالکل غلط اور فضول ہے۔ رسول کریم اس کی اس میں کوئی ہتک نہیں۔ کیا حضرت موسی کو موسی مسیح م کہنے سے آنحضرت ا کی ہتک ہے یا حضرت ابراہیم کو ابراہیم کہنے میں آنحضرت ا کی ہتک ہے اگر ایسا نہیں تو حضرت مسیح موعود کو احمد کہنے میں آنحضرت اللہ کی کیوں ہتک ہونے لگی۔ کسی شخص کا پیشگوئی کا مصداق ہونا دلائل سے معلوم ہوتا ہے اور جب دلائل اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں تو رسول کریم کی اس میں کسی وجہ سے ہتک ہوئی۔ یہ کہنا کہ آنحضرت اللہ کا نام احمد نہیں آپ کی ہتک نہیں ہے کیونکہ صرف نام کا بغیر نام کی صفات کے ہونا کچھ فائدہ نہیں رکھتا جب تک کسی میں اس کے نام کے مطابق اوصاف نہ پائے جاتے ہوں۔ نام کوئی قابل عزت بات نہیں ۔ دیکھو بعض لوگوں کا نام عبد الرحمن اور عبدالرحیم ہوتا ہے لیکن وہ کام عبدالشیطان کے کرتے ہیں۔ اسی طرح بعض کا نام نیک اور شریف ہوتا ہے لیکن دراصل وہ بد اور بد وضع ہوتے ہیں تو ماں باپ کا رکھا ہوا نام کوئی عزت کی شے نہیں ہو جاتا۔ اگر ہم رسول کریم اس کے متعلق