انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 78

دم جلد ۳۰ ۷۸ " انوار خلافت أخرى تُحِبُّونَهَا ، نَصْرُ مِنَ اللهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ ، وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا اَنْصَارَ اللهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللهِ ، قَالَ الْحَوَارِثُونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ فَأَمَنَتْ طَائِفَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَ كَفَرَتْ طَائِفَةٌ فَا يَدْنَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَى عَدُوِّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظَاهِرِينَ (سورة الصمت) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ۔الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّينَ رَسُولاً مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيَتِهِ وَيُزَكّيهِمْ ، ا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتب وَالْحِكْمَةَ ، وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلِلٍ مُّبِينِ ، وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ، هوا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ، وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيم ، ( الجمعنا تا ۵) اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں اور سلامتی ہو تم لوگوں پر جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنے گھروں کو چھوڑ کر اس لئے یہاں آئے ہو کہ خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی کوئی بات سنو۔اللہ تعالٰی بخیل نہیں کنجوس نہیں ، ظالم نہیں اور کسی کے حقوق نہیں مارتا۔پس یہ مت سمجھو کہ تمہاری وششیں اور محنتیں ضائع جائیں گی۔نہیں نہیں بلکہ یہ سور اور بڑے سود کے ساتھ واپس آئیں گی اور اپنے ساتھ بڑے بڑے انعام و اکرام لائیں گی کیونکہ اگر کوئی خدا تعالی کی طرف ایک قدم چل کر جاتا ہے تو خدا تعالٰی اس کی طرف دو قدم آتا ہے اگر کوئی خدا تعالیٰ کی طرف دو گز چل کر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف چار گز آتا ہے اور اگر کوئی خدا تعالیٰ کی طرف چل کر جاتا ہے تو خدا تعالٰی اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنے گھروں سے چل کر یہاں آئے ہیں ان کو بشارت ہو کہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جو کوئی خدا تعالی کی طرف چل کر جاتا ہے خدا تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے اگر آپ لوگ یہاں خدا کے لئے چل کر آئے ہیں تو خدا تعالیٰ تمہاری طرف دوڑ کر آئے گا۔میں نے کچھ آیات اس وقت پڑھی ہیں ان کے پڑھنے کی وسیع جلسہ گاہ کی ضرورت غرض انشاء اللہ میں ابھی بتاؤں گا لیکن پہلے میں ایک اور بات بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ پچھلے سال کے تجربہ سے معلوم ہوا تھا اور اس سال تو ثابت ہی ہو گیا ہے کہ ہمارے اجتماع کے لئے پہلی جگہیں کافی نہیں ہیں۔خدا تعالی ہماری