انوارالعلوم (جلد 3) — Page 507
العلوم جلد ۳۰ ۵۰۷ ذکرائی اب میں سخت ہو جاؤں گا۔اس کے لئے اس نے سختی والی شکل بنائی گو دل میں وہی نرمی تھی۔تاہم ظاہر طور پر سخت اور درشت معلوم ہو تا تھا۔ہوتے ہوتے یہ ہوا کہ اس کا دل بھی سخت ہو گیا۔وہ پروفیسر اگر چہ اپنی عادت کو بدی کی طرف لے گیا مگر تم لوگ اگر نیکی کی طرف جانے کے لئے اس طرح کرو گے تو رفتہ رفتہ واقعہ میں تمہارے اندر خشوع پیدا ہو جائے گا۔اور اگر ایک دن ایک سیکنڈ کے لئے بھی حقیقی خشیت پیدا ہو جائے گی تو دوسرے دن اس سے زیادہ عرصہ کے لئے پیدا ہو سکے گی۔پس اگر اس کے لئے کوشش کرو گے تو ضرور کامیاب ہو جاؤ گے۔ذکر کرنے کے اوقات اب جبکہ یہ ثابت ہو گیا کہ ذکر کرنا بہت ضروری ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا قَضَيْتُمُ الصَّلوةَ فَاذْكُرُوا الله قِيَا مَّا وَقُعُودًا وَ عَلى جُنُوبِكُمْ (النساء : ۱۰۴) تو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ کس کس وقت ذکر کرنا چاہئے۔یوں تو ہر وقت ہی خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہئے۔چنانچہ رسول کریم ال کے متعلق عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں كَانَ رَسُولُ اللَّهِ يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ أحْيَانِهِ (ترندی کتاب الدعوات باب ما جاء ان دعوة المسلم مستجابة - رسول کریم ہر وقت ہی خدا تعالیٰ کا ذکر کرتے تھے۔لیکن بعض خاص وقت قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے بیان فرمائے ہیں۔اور وہ یہ ہیں اُذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ، وَ سَبَحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - (الاحزاب : ۴۲-۴۳) یاد کرو اللہ کو بکرہ اور اصیل کے وقت۔یہ دونوں وقت بہت اعلیٰ درجہ کے ہیں۔بکرہ عربی میں پوپھوٹنے سے سورج نکلنے تک کو کہتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ معنی ہوئے کہ صبح کی نماز سے لے کر سورج کے نکلنے تک ذکر کرو۔ایک یہ وقت ہوا اور دوسرا وقت اصیل ہے۔لغت سے معلوم ہوتا ہے کہ اصیل عصر سے لے کر سورج کے ڈوبنے تک کو کہتے ہیں۔تیرا چوتھا اور پانچواں وقت جو اس آیت میں بیان کیا گیا ہے۔فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَ سَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا وَ مِنْ أَنَاتُ اللَّيْلِ فَسَبِّحْ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضى ولا : (۱۳۱) یعنی صبر کر ان باتوں پر جو یہ لوگ اور تسبیح و تحمید کر اپنے رب کی سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے سے پہلے ان دونوں وقتوں کا ذکر پہلے آچکا ہے) اور رات کے اوقات میں اور ان کی دونوں طرفوں میں تا کہ تیری خواہشات پوری ہوں۔اس آیت میں علاوہ پہلے دو وقتوں کے سورج نکلنے کے بعد کا