انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 404

۴۰۴ p۔انوار العلوم جلد۔کیونکہ میں قرآن کریم کو جادو یا ٹونے کی کتاب نہیں سمجھتا بلکہ خدا تعالی کا کلام سمجھتا ہوں۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا مکتوب ہے جو بندوں کی طرف بھیجا گیا ہے اور اس شہنشاہ کا جو بادشاہوں کا بادشاہ اور شہنشاہوں کا شہنشاہ ہے اپنی مخلوق اور مملوک کی طرف اعلان نکلا ہے۔پس اس کی ایک یا دو آیتیں پڑھنا یا اس کا کوئی حصہ سنانا یا پڑھنا یہ نہیں کہ جادو یا ٹونے کے طور پر ہے بلکہ اس کی غرض اور مدعا یہ ہے کہ اس کا مطلب سمجھو اور اس پر عمل کرو۔میں نے دیکھا ہے گلیوں میں بعض ڈھنڈورا دینے والے جب کسی معمولی سی بات کا ڈھنڈورا دیتے ہیں مثلا یہی کہ کوئی دوکان نیلام ہوتی ہے تو لوگ گھروں سے باہر نکل کر یا کھڑکیاں کھول کر بڑے غور سے اس آواز کو سنتے اور سمجھتے ہیں۔اور اگر بادشاہ یا کسی بڑے حاکم کی طرف سے اعلان ہو تو اس کے معلوم کرنے کے لئے اس بے تابی سے دوڑے جاتے ہیں کہ گویا ان کی زندگی کا دارو مدار ہی اس کے معلوم کرنے پر ہے۔مگر افسوس اور بخت افسوس کہ اس شہنشاہوں کے شہنشاہ کی طرف سے ایک اعلان آتا ہے جو ان کا ضامن اور مالک ہے۔لیکن بہت کم ہیں جو اس کے سمجھنے اور سمجھ کر عمل کرنے کی طرف توجہ کرتے ہیں۔میں نے جو قرآن کریم کی آیات اس وقت پڑھی ہیں جادو اور ٹونے کے رنگ میں نہیں پڑھیں۔میں نے ایک دفعہ رویا دیکھی کہ ایک اعلان ہے جو اسی طرح کا ہے جس طرح کا بادشاہوں کی طرف سے شائع ہوتا ہے اور دو صفحہ ہے پہلے تو اس اعلان کے مجھے الفاظ بھی یاد تھے لیکن اب مفہوم ہی یاد رہ گیا ہے۔اس میں لکھا تھا کہ اے لوگو جبکہ تم دنیا کے ادنی اونی حاکموں کی طرف سے شائع ہونے والے اعلان کی طرف فورا توجہ کرتے ہو اور اس وقت تک تمہیں چین نہیں آتا جب تک کہ معلوم نہیں کر لیتے کہ کیا اعلان ہو رہا ہے تو میں جو تمام حاکموں کا حاکم ہوں میری طرف سے جو اعلان شائع ہوا ہے اس کی طرف تم کیوں توجہ نہیں کرتے۔گویا خدا تعالیٰ نے یہ اعلان میرے پاس بھیجا ہے کہ میں اسے شائع کر دوں۔اسی طرح مجھے ایک اور رویا دکھایا گیا کہ وہ بھی خدا تعالیٰ کے کلام کی عظمت اور شان کے متعلق ہی تھا۔اس رویا میں مجھے انگریزی کا ایک فقرہ بتایا گیا میں تو بہت انگریزی نہیں کی جانتا اس لئے شاید اس کے یاد رکھنے میں مجھ سے غلطی ہو گئی ہو۔مگر وہ ایسا شاندار ہے کہ اب تو تک مجھے یاد ہے اور کم سے کم اس کے اکثر الفاظ وہی ہیں۔جو مجھے رویا میں سنائے گئے کوئی میرے کان میں کہتا ہے Hearken I tell thee in thy ears that the earth would be shaken for three to one they dont care for me for a thread۔