انوارالعلوم (جلد 3) — Page 290
العلوم ۲۹۰ نصائح مبلغین قرآن شریف کا مطالعہ کرے۔پھر اپنے نفس کا مطالعہ کرے۔تبلیغ بہت عمدہ کام ہے مگر تبلیغ کرنے میں بھی انسان کے دل پر زنگ لگتا ہے کبھی اگر تقریر اچھی ہو گئی اپنے مقابل کے مباحث کو ساکت کرا دیا تو دل میں غرور آگیا۔اور کبھی اگر تقریر اچھی نہ ہوئی لوگوں کو پسند نہ آئی تو مایوسی ہو گئی کبھی یہ ایک دلیل دیتا ہے دل ملامت کرتا ہے کہ تو دھوکا دے رہا ہے۔اس قسم کی تی کئی باتیں ہیں جو دل پر زنگ لاتی ہیں۔حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے تو آپ استغفار پڑھ لیا کرتے تھے حالانکہ آپ اعلیٰ درجے کے انسان تھے۔اور آپ کی مجلس میں بھی نیک ذکر ہو تا تھا۔یہ اس لئے تھا کہ آپ ہمارے لئے ایک نمونہ تھے یہ ہمیں سکھایا جاتا تھا کہ ہم ایسا کیا کریں کہ جب کسی مجلس میں بیٹھیں تو استغفار کرتے رہیں اس لئے کہ کسی قسم کا ہمارے دل پر زنگ نہ بیٹھے۔اس لئے ذکر الہی پر زیادہ زور دینا چاہئے۔نماز وقت پر ادا کرنی چاہئے۔ہاں اگر کوئی ایسا ہی خاص موقعہ آجائے۔تو اگر نماز جمع کرنی پڑے تو کرے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں لوگ جھٹ نماز جمع کر لیتے ہیں۔یہ مرض نماز جمع کرنے کی بہت پھیلی ہے ایسا نہیں چاہئے۔اگر کوئی تمہاری باتیں کرتے ہوئے اٹھ کر نماز پڑھنے پر برا مناتا ہے۔تو منانے دو کوئی پرواہ نہ کرو اور نماز وقت پر ادا کر لو۔قرآن شریف میں يُقِيمُونَ الصَّلوةَ آیا ہے اس لئے کہ وقت پر نماز پڑھنی چاہئے۔جب اس کے اپنے نفس میں کمزوری ہو گی تو پھر اس کے جذب میں بھی کمزوری ہوگی۔تہجد کی نماز ورتل + " تہجد کی نماز مبلغ کے لئے بہت ضروری ہے۔قرآن شریف میں آتا ہے۔یا تیها الْمُزَّمِلُ ، قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِياً ، نِصْفَةٌ أَوِ انْقُصُ مِنْهُ قَلِيلًا أَوْزِدْ عَلَيْهِ ده القُرآنَ تَرْتِيلاً (المزمل : ۲ تا ۵) دن کے تعلقات سے جو زنگ آتے ہیں۔وہ رات کو کھڑے ہو کر دعائیں مانگ مانگ کر خشوع و خضوع کر کے دور کرنے چاہئیں۔روزہ بھی بڑی اچھی چیز ہے۔اور زنگ کے دور کرنے کے لئے بہت عمدہ آلہ ہے۔صحابہ بڑی کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ہماری جماعت میں بہت سے لوگ ہیں جو روزہ رکھنے میں سستی کرتے ہیں۔روزہ انسان کی حالت کو خوب صاف کرتا ہے جہاں تک توفیق مل سکے روزہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔بعض ایسے مواقع تلاش کرے جن میں کسی سے کلام نہ کرے خاموش ہو کر بیٹھے خواہ یہ وقت پندرہ بیس منٹ ہی ہو۔بہت وقت نہ سہی مگر کچھ وقت ضرور ہونا چاہئے تاکہ خاموشی میں ذکر کرے۔تبلیغ سے ذرا فراغت ہوئی تو ذکر الہی روزه