انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxi of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page xxi

والعلوم جلد ۳ ۱۴ تعارف کتب نور سے روشن کرتا۔(11) تقریر جلسه سالانه ۱۹۱۶ء (متفرق امور) یہ حضرت مصلح موعود کے اس خطاب کا عنوان ہے جو آپ نے ۲۷- دسمبر ۱۹۱۶ء کے جلسہ پر ارشا فرمایا تھا۔اس خطاب میں آپ نے حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کے سالانہ پر مندرجہ ذیل بیان :- ”میں نے محض اتحاد جماعت قائم رکھنے کی خاطر یہی مناسب سمجھا کہ ہم سب لوگ صاحبزادہ محمود احمد صاحب کی بیعت کرلیں تاکہ وحدت قومی قائم رہے۔مجھے اس وقت تک علم نہ تھا کہ صاحبزادہ صاحب کے عقائد میں کوئی فساد واقع ہو چکا ہے"۔کی تردید کرتے ہوئے اصل واقعات بیان فرمائے۔حضرت خلیفہ المسیح نے بڑے زور سے ان کے اس خیال کو رد فرمایا کہ انہیں بیعت سے قبل میرے خیالات کا علم نہ تھا۔اور اسی بات پر انہیں مؤکد بعذ اب حلف اٹھانے کی دعوت دی جو وہ قبول نہ کر سکے۔اس کے علاوہ حضور نے مولوی صاحب کا ایک خط بھی پیش فرمایا جس میں انہوں نے مذکورہ بالا بیان کے برعکس حضور کے اعتقادات کی تصدیق کی ہے۔ای خطاب میں آپ نے مختصراً اپنے اعتقادات اور مخالفوں کی طرف سے ان پر ہونے والے اعتراضات کے جامع و مانع جواب مرحمت فرمائے۔نوٹ : حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی کا یہ وقتی خیال ہی تھا۔بعد میں اللہ تعالٰی نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا فرمائی۔اور خاتمہ بالخیر ہوا۔(۱۲) جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں ۱۹۱۶ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور نے ۲۷ - دسمبر کو بعد نماز ظہر " جماعت احمدیہ کے فرائض اور اس کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اس خطاب میں آپ نے خاص