انوارالعلوم (جلد 2) — Page 571
۵۷۱ وہ درحقیقت عکس والے کے نقص نکالتا ہے اور جو تصویر کو بدصورت کہتا ہے وہ درحقیقت اس کو جس کی تصویر ہے بدصورت کہتا ہے پس مسیح موعود کی نبوت کاجو آنحضرت ﷺ کا بروز کامل ہے انکار نہ کرو کہ یہ اس کی نبوت کا انکار ہو گا جس کا وہ ظلّ ہے اور جس کے مظہر اتم ہونے کا وہ اعلان کرتا ہے اگر دلائل سے نہیں سمجھ سکتے تو خاموشی اختیار کرو اور دعاؤں پر زور دو اور خدائے تعالیٰ سے فیصلہ چاہو شاید اللہ تعالی ٰتمہاری گریہ و زاری پر رحم کر کے تم کو ہدایت دے اور تاتم جرأت بے جا کر کے عذاب میں مبتلا نہ ہو جاؤ میں نے صدات پیش کر دی ہے اب جس کا جی چاہے قبول کرے اور جس کا جی چاہے ردکردے لیکن ردکرنے والا یہ نہ خیال کرے کہ وہ میری تحریرکو رد کر تا ہے نہیں بلکہ وہ خدا اور اس کے رسول کی باتوں کو رد کرتا ہے کیونکہ میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ خدا اور اس کے رسول کی باتوں سے لکھا ہے اللہ تعالی ٰآپ لوگوں کو ہدایت دے اور اسلام کی عظمت کو ظاہر فرمائے اور آنحضرت اﷺکے جلال اور مسیح موعود کی صداقت کو ظاہر فرمائے آمین۔واخر دعوانا ان الحمدلله رب العلمين خاکسار مرزا محموداحمد