انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 481 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 481

۴۸۱ ’’محدث بھی ایک معنی سے نبی ہوتا ہے گو اس کے لئے نبوت تامہ نہیں مگر تاہم جزوی طور پر وہ ایک نبی ہی ہے کیونکہ وہ خدا تعالی ٰسے ہم کلام ہونے کا ایک شرف رکھتا ہے امور غیبیه اس پر ظاہر کئے جاتے ہیں‘‘ (توضیح مرام صفحہ ۱۲روحانی خزائن جلد ۳ صفحہ ۶۰) جز ئی نبوت کی یہ تعریف جو آپ نے کی ہے تو ضیح مرام میں ہے اور جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں تو ضیح مرام کے وقت آپ کا یہی خیال تھا کہ جس قسم کی نبوت مجھے حاصل ہے یہ در حقیقت نبوت نہیں اور سب محدث میرے شریک ہیں۔چنانچہ اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ آپ نے اس میں محدث کونبی قرار دیا ہے حالانکہ جیسا کہ میں اوپر ثابت کر آیا ہوں بعد میں آپ نے اس بات کو کہ محدث بھی نبی کہلا سکتا ہے غلط ثابت کیا ہے اور فرمایا ہے کہ محدث نبی نہیں کہلا سکتا۔پس یہ حوالہ تو محدثیت کے عقیدہ کے ترک کرنے کے ساتھ ہی ۱۹۰۱ء سے منسوخ ہے۔اور حضرت مسیح موعود اس خیال کو ہی رد کر چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ۱۹۰۰ء کے بعد حضرت مسیح موعود نے اپنی نبوت کے متعلق میں کہیں بھی جزوی یا ناقص نبوت نہیں لکھا۔حالانکہ اس سنہ ۴کے بعد جس کثرت سے نبوت کا ذکر آپ کی کتابوں میں پایا جاتا ہے۔پہلی کتابوں میں اس کثرت سے نہیں ملتا۔پس ایک طرف محدثین کے نام کا ترک اور نبوت کی تعریف میں تبدیلی اس بات پر شاہد ہیں کہ جزوی نبوت کی اصطلاح کو حضرت صاحب ترک کر چکے ہیں تو دوسری طرف اس لفظ کاہی ترک کر دینا ثابت کرتاہے کہ آپ اپنے آپ کو پہلے ایسانبی خیال نہیں کرتے تھے۔ہاں اگر کوئی شخص جزوی نبی کی اصطلاح سے یہ مرادلے کہ نبوت توہے۔لیکن ساتھ شریعت جد ید ہ نہیں تو ان معنوں سے ہم اس لفظ کو قبول کرسکتے ہیں ورنہ نہیں۔حضرت مسیح موعودؑ کی مذکورہ بالا اصطلاحات اور ان کے دو معنی جو خود حضرت مسیح موعودؑنے کئے ہیں۔دیکھ کر ہر ایک دانا انسان اس نتیجے پر پہنچے گا کہ ان سب اصطلاحات کے صرف اس قدر معنی ہیں کہ ایک نبی شریعت لانے والے ہوتے ہیں۔ایک بغیر شریعت کے ہوتے ہیں۔اور ایک نبی دوسرے کی اتباع سے نبی بنتے ہیں۔پس اگر حضرت مسیح موعود نے کہا کہ میں حقیقی نبی نہیں ہوں یا مستقل نبی نہیں ہوں یا میری نبوت تامہ نہیں ہے تو ان سب اصطلاحات کے صرف اس قدر معنی ہوں گے کہ آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے اورنہ آپ کو نبوت بلا واسطہ ملی ہے اور اگر اپنے آپ کو اس کے مقابلہ میں ظلّی یا بروزی کہتے ہیں تو اس کے یہ معنی ہیں کہ آپ کی نبوت بالواسطہ ہے اور