انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 422

۴۲۲ یعنی ایسے مکالمات جن میں اکثر غیب کی خبریں دی گئی ہیں۔اور لعنت ہے اس شخص پر جو آنحضرتﷺ کے فیض سے علیحدہ ہو کر نبوت کا دعویٰ کرے۔مگر یہ نبوت آنحضرت ﷺ کی نبوت ہے نہ کوئی نئی نبوت اور اس کا مقصد بھی یہی ہے(" چشمہ معرفت صفحہ ۳۲۵) روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۴۱) صفحہ ۱۲ پر کتا ب حقیقۃ الوحی سے: حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۵۴ حاشیہ۔’’یاد رہے کہ بہت سے لوگ میرے دعوے میں نبی کا نام سن کر دھوکا کھاتے ہیں۔اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعوی ٰکیا ہے۔جو پہلے ؎۱۷ زمانوں میں براہ راست نبیوں کو ملی ہے۔لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں۔میرا یسادعویٰ نہیں ہے۔بلکہ خدا تعالی ٰکی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت ﷺ کے افاضہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے بے مرتبہ بخشاہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا۔اس لئے میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا۔بلکہ ایک پہلوسے نبی۔اور ایک پہلو سے امتی مدد اور میری نبوت آنحضرت ﷺ کی ظل ہے نہ کہ اصلی نبوت ‘‘-( روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۵۴ حاشیہ) ضمیمہ حقیقۃالوحی(عربی) صفحہ ۶۸۹\" وما عنی اللّٰہ من نبوّتی إلَّا کثرۃ المکالمۃ والمخاطبۃ، ولعنۃ اللّٰہ علٰی من أراد فوق ذالک، \"(روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۸۹) ترجمہ: اللہ تعالی ٰنے میری نبوت کے معنی سوائے کثرت مکالمت اور مخاطبت کے اور کچھ نہیں رکھے۔اور اللہ کی لعنت اس پر ہو جو اس سے بڑھ کر ارادہ کرے“ حقيقة الوحی ضمیمه عربی صفحه۶۸۹ وسُمِّیتُ نبیّا من اللّٰہ علٰی طریق المجاز لا علٰی وجہ الحقیقۃ \" (روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۶۸۹) (ترجمہ) اور میرا نام نبی اللہ کی طرف سے مجازی طور پر رکھا گیا ہے۔نہ حقیقی طور پر\" صفحہ ۱۱پر کتاب مواہب الرحمٰن سے: مواهب الرحمن صفحہ ۷۱ ’’ہر کہ دعوی نبوت کند۔و این اعتقاد ندارد که او از امت آنحضرت ﷺ است و ہر چه یافت از فیضان او یافت۔و او یک ثمره الیت از باغ او و یک قطره از بارش او و سایہ تنک از روشنی او۔پس او لعنتی است ولعنت خدابر انصار او و براتباع او و براعوان او - (روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۲۸۷) (ترجمہ) جو شخص دعویٰ نبوت کرے اور یہ اعتقادنہ رکھے کہ وہ آنحضرت ﷺ کی امت سے ہے اور جو کچھ اس نے پایا۔اس کے فیضان سے پایا۔اور کہ وہ اس باغ میں سے ایک پھل ہے۔اور اس کی بارش میں سے ایک قطرہ ہے۔اور اس کی