انوارالعلوم (جلد 2) — Page 346
۳۴۶ حقیقۃ النبوة (حصہ اول) چیلنج دیا ہے کہ وہ میری کسی تحریر سے یہ ثابت کریں کہ میں نے مرزا صاحب کو حقیقی نبی یعنی شریعت لانے والا نبی کہا ہو اور اس میں اس اعلان کا بھی ذکر کیا ہے جس میں ڈاکٹر مرزایعقوب بیگ صاحب کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اپنے اس قول کو ثابت کریں کہ میں (یعنی مرزا محموداحمد) حضرت مسیح موعودؑ کو حقیقی نبی یعنی شریعت لانے والا بھی خیال کرتا ہوں اور خواجہ صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہی آپ مرزا صاحب کو اس اعلان کے جواب پر آمادہ کریں اور صاف لکھا ہے کہ: ’’حضرت مسیح موعودنے حقیقی نبی کے خود یہ معنی فرمائے ہیں کہ جو نئی شریعت لائے۔پس ان معنوں کے لحاظ سے ہم ان کو ہرگز حقیقی نبی ہی نہیں مانتے \" القول الفصل صفحہ )۱۲ اس تجربے کے باوجود پھر جناب مولوی صاحب کا یہ لکھا کہ میاں صاحب فی الواقع حضرت مسیح موعود کو حقیقی نبی مانتے ہیں“ صفحہ ۱۹- دیانت اور امانت کے خلاف ہے ہر ایک وہ شخص جو معمولی سے معمولی سمجھ رکھتا ہو گا ان دونوں فقرات کو پڑھ کراس حق طلبی کا پتا لگا لے گا۔جس سے میری مخالفت میں کام کیا جا تا ہے۔میں تو کہہ رہا ہوں کہ حضرت مسیح موعودؑنے’’ حقیقی نبی‘‘ کی جو اصطلاح مقرر فرمائی ہے اوراس کے جو معنی فرمائے ہیں ان کے روسے میں آپ کو ہرگزحقیقی نبی نہیں مانتا کیونکہ جب خود حضرت مسیح موعو اپنے حقیقی نبی ہونے سے انکار کرتے ہیں تو میں کون ہوں کہ آپ کو حقیقی نبی قرار دوں۔ہاں یہ میں نے ضرور لکھا ہے کہ اگر ان معنوں کے علاوہ حقیقی نبی کے کوئی اور معنی کئے جائیں تو وہ میرے سامنے پیش کئے جائیں تب میں ان کی نسبت رائے دے سکتا ہوں حقیقی کی ایک اصطلاح ہے جو خود حضرت مسیح موعود نے قرار دی ہے اور اس کے خودہی معنی بھی کردیئے ہیں ان معنوں کے رو سے میں ہرگز آپ کو حقیقی نبی نہیں مانتا۔ہاں چونکہ ہر ایک شخص کا حق ہے کہ ایک اصطلاح بنائے اس لئے میں نے لکھا تھا کہ اگر حقیقی نبی کے معنی ان معنوں کے سوا ہیں جو حضرت مسیح موعودؑنے کئے ہیں تو میں ان کے معلوم ہونے پر رائے دے سکوں گا کہ وہ حضرت مسیح موعودؑ پر چسپاں ہو سکتے ہیں یا نہیں۔اور مثال کے طور پر میں نے لکھا تھا کہ اگر حقیقی نبی کے معنی یہ کئے جائیں کہ وہ بناوٹی یا نقلی نبی نہ ہو تو ان معنوں کے روسے حضرت مسیح موعودؑ کو میں حقیقی نبی مانتا ہوں۔اب اس عبارت کا جو کچھ مطلب ہے اس کے سمجھنے کے لئے کسی بڑے علم کی ضرورت نہیں ہر ایک شخص جو اردو کی معمولی عبارت سمجھ سکتا ہے اس عبارت سے یہی سمجھے گا کہ ایک معنی پہلے فرض کئے گئے ہیں اور مثال کے طور پر ایک اصطلاح قرار دی گئی ہے اور پھر اس کے لحاظ سے حضرت مسیح موعودؑ کو حقیقی نبی قرار دیا گیا ہے نہ اس اصطلاح کے رو سے جو حضرت مسیح موعود نے مقرر فرمائی '