انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 572 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 572

۵۷۲ ضمیمہ نمبر۱ نقل مطابق اصل بسم الله الرحمن الرحیم نحمد و نصلی علی رسولہ الکریم ایک غلطی کا ازالہ ہماری جماعت میں سے بعض صاحب جو ہمارے دعویٰ اور دلائل سے کم واقفیت رکھتے ہیں جن کو نہ بغور کتابیں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔اور نہ وہ ایک معقول مدت تک صحبت میں رہ کر اپنے معلومات کی تکمیل کر سکے وہ بعض حالات میں مخالفین کے کسی اعتراض پر ایسا جواب دیتے ہیں کہ جو سراسر واقعہ کے خلاف ہوتا ہے اس لئے باوجود اہل حق ہونے کے ان کو ندامت اٹھانی پڑتی ہے چنانچہ چند روز ہوئے ہیں کہ ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے بیعت کی ہے وہ نبی اور رسول ہونے کا دعو یٰ کرتا ہے اور اس کا جواب محض انکار کے الفاظ سے دیا گیا۔حالانکہ ایساجواب صحیح نہیں ہے۔حق یہ ہے کہ خدا تعالٰی کی ووہ پاک و حی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے الفاظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں نہ ایک دفعہ بلکہ صدہا وفعہ پھر کیونکر ہی جواب صحیح ہو سکتا ہے کہ ایسے الفاظ موجود نہیں ہیں۔بلکہ اس وقت تو پہلے زمانہ کی نسبت بھی بہت تصریح اور توضیح سے یہ الفاظ موجود ہیں اور براہین احمدیہ میں بھی جس کو طبع ہونے بائیس برس ہوئے۔یہ الفاظ کچھ تھوڑے نہیں ہیں۔چنانچہ وہ مکالمات الہٰیہ جو براہین احمدیہ میں شائع ہو چکے ہیں۔ان میں سے ایک یہ وحی اللہ ہے ھُوَالَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ دیکھو صفحہ ۴۹۸ براہین احمدیہ۔اس میں صاف طور پراس عاجز کو رسول کر کے پکارا گیا ہے۔پھر اس کے بعداسی کتاب میں میری نسبت یہ وحی الله ہے جری اللّٰہ فی حلل الانبیاءیعنی خدا کار سول نبیوں کے حلوں میں پھراسی کتاب میں اس مکالمہ کے قریب ہی یہ وحی اللہ ہے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَھُمْ۔اس وحی الہٰی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی پھر یہ وحی اللہ ہے جو صفحہ ۵۵۷براہین میں درج ہے’’ دنیا میں ایک نذیر آیا ‘‘اس کی دوسری قراء ت یہ ہے کہ دنیا میں ایک نبی آیا۔اسی طرح براہین احمدیہ میں اور کئی جگہ رسول کے لفظ سے اس عاجز کو یاد کیا ؎ براہین احمدیہ چہار حصص روحانی خزائن جلد نمبر ا حاشیہ صفحہ ۵۹۳ ایضا صفحہ ۶۰۱