انوارالعلوم (جلد 2) — Page 494
۴۹۴ کئے گئے ہیں۔وہ معنی آپ میں نہیں پائے جاتے۔نہ یہ کہ آپ خدا اور رسول اور شریعت اسلام کی شریف کےرو سے بھی نبی نہیں۔اس مسئلہ کو اور بھی روشن کرنے کے لئے کہ حضرت مسیح موعود نے جہاں اپنے آپ کو مجازی نبی کہا ہے۔اس سے قرآن کے معنوں کے روسے مجازی نبی مراد نہیں ہے۔میں ایک ثبوت خود قرآن کریم سے ہی دیتا ہوں مگر اس سے پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ مجازی شئے وہی ہوتی ہے۔جس میں وہ حقیقت نہ پائی جائے جو حقیقی شئے میں ہے۔مثلاًشیر ایک جانور کا نام ہے۔جب ہم کسی انسان کو شیر کہتے ہیں تو اس سے ہماری یہ مراد ہوتی ہے کہ جو حقیقت شیر کی ہے وہ تو اس میں نہیں پائی جاتی ہے لیکن کیا اور مشابہت کی وجہ سے اس کا یہ نام رکھ دیا گیا ہے پس مجازی شبر کے بے معنی ہوں گے کہ اس میں وہ شئے نہیں پائی جاتی۔جو شیر کو دوسرے جانوروں سے الگ کر دیتی ہے بلکہ کوئی اور مشابہت ہے جس کی وجہ سے اسے شیر کہہ دیا گیا ہے۔اور اگر کسی جانور میں وہ بات پائی جائے جو شیر کو دوسرے جانوروں سے علیحدہ کر دیتی ہے تو اسے ضرور شیر کہیں گے کیونکہ جب ہم کسی شیر کو دیکھ کر پہچانتے ہیں کہ یہ شیر ہے تو انہی خصوصیات کی وجہ سے پہچانتے ہیں جو اس کودوسرے جانوروں سے علیحدہ کر دیتی ہے مثلاً شیر بہادری میں مشہور ہے۔لیکن یہ اس کی ایسی خصوصیت نہیں جو اور جانوروں میں نہ پائی جائے۔پس اگر کسی جانور یا آدمی کو ہم بہادری کی وجہ سے شیر کہتے ہیں تو شیر کا استعمال مجازی سمجھا جائے گا۔لیکن اگر کسی جنگل میں ہم ایک جانور دیکھیں اور صرف اس کی برادری دیکھ کر اسے شیر نے کہہ دیں بلکہ اس میں وہ باتیں پائیں جو شیر کے سوا کسی میں نہیں پائی جاتیں تو اس کے حقیقی شیر ہونے میں کوئی شک نہ رہے گا۔اور یہ جائز نہ ہو گا کہ ہم کہیں کہ یہ مجازی شیر ہے کیونکہ مجاز کا لفظ تب ہی استعمال کیا جا تا ہے جب کوئی مشابہت ہو اور اس وقت استعمال نہیں کیا جا تاب جو اورحقیقت کسی شئے میں موجود ہو۔یا مثلا ًہاتھی میں ایک خصوصیت سونڈ کی ایسی ہے جو اور کسی جانور میں نہیں پائی جاتی۔اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہاتھی کے سوا سونڈ کی جانور میں نہیں پائی جاتی۔مگر اس سونڈ کے علاوہ بھی بہت موٹابھی ہوتاہے لیکن اس کا موٹا ہو ناکو ئی ایسی صفت نہیں جو اور جانوروں میں نہ پائی جاوے۔پس اگر ہم کسی موٹے جانور کو ہا تھی کہہ دیں تو یہ مجاز کہلائے گا۔لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ ہم نے ایک سونڈ والا ہاتھی دیکھا تو اس کے ہر گز یہ معنی نہ ہوں گے کہ مجازی ہاتھی دیکھایعنی کوئی موٹا آدمی دیکھ لیا۔بلکہ اس کے معنی میں ہوں گے کہ حقیقی ہاتھی دیکھا۔اس مثال سے میں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ کسی لفظ کے استعمال کو مجازی اس وقت تک