انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 459 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 459

۴۵۹ اس حق سے دور نہیں ہیں لیکن کیا کوئی باپ جس کے دس بیٹے ہوں اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ ان میں سے ایک مرجائے؟ نہیں وہ اس بات پر بھی خوش نہیں ہو سکتااسی طرح ہم بھی اس بات پر خوش نہیں ہو سکتے کہ مسیح موعود ؑکی جماعت سے ایک آدمی بھی خواہ غلطی اور نادانی سے ہی کیوں نہ ہو الگ ہو جائے۔دردانسان کو بیتاب کر دیتا ہے اور میں بھی درد میں کہیں سے کہیں نکل گیا میرا مطلب یہ تھا کہ یہ غلطی جو اس وقت جماعت کے ایک حصہ کو لگی ہوئی ہے اور یہ فتنہ جو پڑا ہوا ہے اس باعث سے ہے کہ یہ نہیں سمجھا گیا کہ نبی کسے کہتے ہیں اور وہ تعریف ہے حضرت مسیح موعود نے بعد کی تحریرات سے منسوخ کر دیا اسے برقرار رکھا جاتا ہے حالانکہ مسیح موعود نے اسے نادانی قرار دیا ہے اور وہ تحریرات جو اس تعریف کو مان کر آپ نے لکھی تھیں کہ نبی وہی ہوتا ہے جو نئی شریعت لائے یا براہ راست نبی ہو اور اس وجہ سے اپنے نبی ہونے سے انکار کیا تھا ان کو محکم قرار دیا جا تا ہے۔حالا نکہ نبی ہونے سے انکار آپ نے تب کیا ہے جب آپ نبی کے لئے شریعت کا لانا یا بلاواسطہ نبی بننا ضروری خیال کرتے تھے جیسا کہ ۱۸۹۹ء میں آپ نے ظاہر فرمایا۔اور جب آپ نے اللہ تعالی ٰکے حکم کے مطابق اور قرآن کریم کے فیصلہ کے مطابق نبی کی پہلی تعریف کی غلطی معلوم کرلی جیسا کہ۱۹۰۱ء اور اس کے بعد کی تحریرات سے میں نے ثابت کیا ہے تو اپنے آپ کو نبی کہنا شروع کر دیا کیونکہ اب جو شرائط نبوت آپ کو معلوم ہو گئیں وہ شروع دعوے سے آپ میں پائی جاتی تھیں اس لئے آپ نبی تھے۔ٍ خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ سب جھگڑا جو ثبوت کے متعلق پیدا ہوا ہے وہ صرف ثبوت کی دو مختلف تعریفوں کے باعث ہے ہمارا مخالف گروہ نبی کی اور تعریف کرتا ہے اور ہم اور تعریف کرتے ہیں۔ہمارے نزدیک نبی کی تعریف یہ ہے کہ: (1) وہ کثرت سے امور غیبیه پر اطلاع پائے - (۲) وہ غیب کی خبریں انذار و تبشیر کا پہلو اپنے اندر رکھتی ہوں۔(۳) خدائے تعالیٰ اس شخص کا نام نبی رکھے۔جن لوگوں میں یہ تینوں باتیں پائی جائیں وہ ہمارے نزدیک نبی ہوں گے۔ہاں انبیاء مختلف خصوصیتیں رکھتے ہیں۔بعض شریعت لاتے ہیں بعض نہیں لائے۔بعض ایک قوم کی طرف مبعوث ہوتے ہیں۔بعض سب ملکوں کی طرف مبعوث ہو کر آتے ہیں۔لیکن شرائط نبوت وہی تین ہیں جن میں وہ پائی جائیں۔نبوت کے لحاظ سے وہ ایک ہوں گے۔جس طرح سب انسان انسان ہونے کے