انوارالعلوم (جلد 2) — Page 242
۲۴۲ یَعْلَمْ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھْمْ: پھر ایک اور بات رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ کوئی کہہ سکتا ہے۔مانا کہ شفاعت بلا اجازت نہیں ہوسکتی لیکن بادشاہ کے جس طرح درباری ہوتے ہیں اور انکے ذریعے بادشاہ تک رسائی حاصل کر کے فائدہ اٹھا یا جاتا ہے اسی طرح اﷲ کے بھی درباری ہونے چاہئیں۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔ان احمقوں کو اتنا بھی پتہ نہیں کہ دنیا کے بادشاہ کیوں درباری رکھتے ہیں وہ تو اس لئے رکھتے ہیں کہ انہیں ان سے حالات معلوم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بادشاہ نہیں جانتا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔مثلاً ہمارے بادشاہ کو انگلستان میں بیٹھے ہوئے خود بخود کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ ہندوستان میں کیا ہو رہا ہے اس لئے حالات معلوم کرنے کے لئے وائسرا ے مقرر کیا گیا ہے۔پھر وائسرائے کو خود بخود کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ سارے ہندوستان کے شمال و جنوب مشرق و مغرب میں کیا کچھ ہو رہا ہے اس لئے لیفٹنٹ گورنر مقرر کئے گئے۔پھر لیفٹنٹ گورنروں کو سارے صوبہ کا کیا حال معلوم ہو سکتا ہے۔اس لئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنروں کو حالات معلوم کرانے کے لئے تحصیلدار ،نائب تحصیلدار ،نمبردار ،پٹواری اور چوکیدار رکھے گئے ہیں۔اور اس طرح تمام سلطنت کی خبریں اور راز بادشاہ تک پہنچتے ہیں ورنہ انہیں خود بخود معلوم نہیں ہوسکتے۔اﷲ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ اﷲ تو تمہاری اگلی پچھلی ساری باتیں جانتا ہے پھر اس کو درباری رکھنے کی کیا ضرورت ہے یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ کے دو معنی ہیں (۱) اﷲ تعالیٰ جانتا ہے اس کو جو آگے ہونا ہے اور جو کچھ تم پیچھے کر چکے ہو۔(۲) اﷲ جانتا ہے ان کو جو کام تم نے کئے ہیں اور جونیک کام کرنے چاہئیں تھے لیکن انہیں ترک کر دیا ہے۔پھر اس کو کیا ضرورت ہے کہ درباری رکھے۔وَلَا یْحِیْطْوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآءَ : اور اس کے علم کو کوئی کہاں پہنچ سکتا ہے۔کسی کو اس کی حقیقت اپنی کوشش سے معلوم نہیں ہوسکتی ہاں جس کو وہ آپ ہی بتا دے اور جس قدر بتادے وہ اتنا جانتا ہے۔وَسِعَ کْرْسِیُّْہْ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْ ضَ: اور تمام آسمانوں اور زمین پر اس کا علم حاوی ہے۔وَلَا یَوءُ دْہ‘ حِفْظْھْمَا : پھر کوئی کہہ سکتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے چیزوں کا علم حاصل کرنے کے لئے اپنے درباری مقرر نہیں کئے ہوئے لیکن کام کرنے کے لئے ضرور کچھ مددگار مقررکئے ہوں گے کیونکہ دنیا کے بادشاہ فوج اور پولیس حفاظت کے لئے اور کاروبار کے لئے