انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 561 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 561

۵۶۱ زیادہ ہو گئی ہے جو پہلے تھی۔اور یہ بات رسول اللہ اﷺکی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے ایک زبردست ثبوت ہے۔جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ممکن ہے کہ کوئی شخص اس جگہ یہ سوال کرے کہ جب ختم نبوت سے نبوت کی شان ایسی بڑھ گئی۔کہ رسول الله ﷺ کاکامل مظہرہی نبی ہو سکتا ہے۔تواب بتاؤ کہ رسول الله ﷺکاوجود باجو د تو ہزاروں سالوں کے بعد پیدا ہوا۔پھر مسیح موعود جسے تم آپ ﷺ کامظہرا تم بتاتے ہو۔اتنی جلدی کس طرح پیدا ہو گیا؟ سو اس کا یہ جواب ہے کہ رسول الله ﷺ اپنے زورسے بلا کسی اور انسان کے سہارے کے اس درجہ کو پہنچے جو خدا تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود صرف اپنی ذاتی استعداد کے ساتھ اس رتبہ کو نہیں پہنچے۔بلکہ آپ کی ذاتی اقدار کے ساتھ فیضان محمدی مل گیا۔اور ایک تو مسیح موعود کی فطری طاقتوں نے اس کو اوپر اٹھایا۔اور دوسرے رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے بلند کیا۔اس لئے پہلے کی نسبت جلد ایسا کامل انسان ظاہر ہوا۔اور تیرہ سو سال کے اندر ایک ایسے کامل انسان کا ظہور بھی آنحضرت اﷺکے قوت فیضان کے کمال کا ایک زبردست ثبوت ہے۔