انوارالعلوم (جلد 2) — Page 522
۵۲۲ اصحاب جو ثبوت مسیح موعود کا انکار اس وجہ سے کر رہے تھے۔کہ اب تک انہیں اس صداقت کا علم نہ تھا صداقت کے ظاہر ہونے کے بعد اور اس کے رد کر دینے سے جو خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ان کے معلوم کر لینے کے بعد ایک منٹ کے لئے بھی ایسے عقیدہ پر قائم نہ رہیں گے جو بالواسطہ اللہ تعالیٰ یا اس کے مسیح موعود پر ایک مکروہ بہتان باندھنے کا باعث ہو تا ہے۔ممکن ہے کوئی شخص یہ کہہ دے کہ اس آیت سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ سوائے رسولوں کے اور کسی پر اللہ تعالیٰ کثرت سے غیب ظاہر نہیں کرتا بلکہ ہم تو اس سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ رسولوں پر ضرور غیب ظاہر کرتا ہے۔باقی بھی کسی پر کردے تو کچھ حرج نہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے۔کہ ایساخیال صرف جہالت اور عربی زبان سے ناواقفیت کے نتیجہ میں پیدا ہو سکتا ہے۔ورنہ جو لوگ عربی زبان جانتے ہیں انہیں یہ خیال بھی نہیں پیدا ہو سکتا۔کہ اس آیت کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ رسولوں کے سوا اور لوگوں پر بھی کثرت سے امور غیبیہ کا اظہار ہو سکتا ہے۔پس ایسے شخص کو چاہئے کہ کسی عربی زبان کے واقف سے جاکر اس آیت کے معنے کرالے پھر اعتراض کی کوشش کرے۔اس آیت کے معنی سوائے دوکے اور تیسرے بن ہی نہیں سکتے۔اور وہ یہ ہیں۔- اگر من تبعیضیه مانا جائے تو اس آیت کے یہ معنی ہوں گے۔کہ اللہ تعالی ٰکسی کو اپنےغیب پر کثرت سے اطلاع نہیں دیتا۔سوائے ان کے جن پر راضی ہو تاہے رسولوں میں سے یعنی رسولوں میں سے جن پر راضی ہو تا ہے۔ان پر اظہار غیب کرتا ہے نہ کہ سب پر۔سواگر یہ معنی کریں۔تب یہ مطلب نکلے گا۔کہ اظہار على الغیب کا مرتبہ ایسا بڑا ہے۔کہ رسولوں میں سے بھی سب کو حاصل نہیں ہو تا۔بلکہ بعض کو حاصل ہو تا ہے پس یہ معنے اگر کئے جائیں تب بھی اس آیت سے یہی ظاہر ہے کہ غیر تو غیر بعض رسولوں کو بھی یہ مرتبہ نہیں ملتا۔جس سے یہ امر بالبداہت ثابت ہو جاتا ہے کہ غیر نبی کو اظہار على الغیب کا مرتبہ بھی نہیں دیا جاتا۔لیکن مث کو تبعیضیه بنانا بعض دوسری آیات کے خلاف ضرور معلوم ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ایک اور جگہ فرماتا ہے۔وما نرسل المرسلين الا مبشرين ومنذرين جس سے معلوم ہو تا ہے۔کہ سب رسولوں سے تبشیر و انذار کا کام لیا جاتا ہے نہ کہ بعض سے۔لیکن ہمارا مطلب ان معنوں سے بھی بہرحال ثابت ہے۔٢- دو سرے معنی اس آیت کے بھی ہو سکتے ہیں کہ مِن کو بیانی قرار دیا جائے اور یہ معنی کئے جائیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں یعنی رسولوں پر اظہار غیب کر تا ہے ان کے سوا اور کسی