انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 435 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 435

۲۳۵ شریعت نہیں لایا۔بلکہ میں تو صرف بکثرت امورغیبیہ پر خبرپانے والا ہوں یہ مطلب کیونکر لے سکتےہیں کہ آپ نبی نہیں کیونکہ یہ بات تو نبی ہونے کی شرائط میں سے ہے۔کیا شرائط نبوت کے پاۓجانے سے نبوت ثابت ہوتی ہے یا نبوت کا رد ہو تا ہے۔اسی طرح اگر حضرت مسیح موعود نے کہیں لکھا ہو کہ اب نبوت سے باقی نہیں رہائر مبشرات و منذرات - تو اس کا یہ مطلب لینا کہ آپ نبی نہ تھے نادانی ہے۔کیونکہ یہ تو نبوت کی شرائط میں سے ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وما نرسل المرسلين الا مبشرین ومنذرين – (الانعام: ۴۹) ہم رسولوں کو جو بھیجتےہیں تو ان کا کام ہی یہ ہو تا ہے کہ وہ مبشرات و منذرات لاتے ہیں۔اب کیسے تعجب کی بات ہے کہ جس بات کو اللہ تعالیٰ عیں نبوت قرار دے۔اسی کو نبوت کے انکار کی دلیل قرار دیا جائے یہ تو ایک ہی بات ہے جیسےکوئی شخص کہے فلاں شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ لکڑی سے میز بنا رہا تھا جس سے ثابت ہوا کہ وہ نجارنہیں۔اور فلاں شخص کو میں نے دیکھا کہ وہ ہل چلا رہا تھا۔معلوم ہواکہ اسے ہل چلانا نہیں آتا۔فلاں شخص کو دیکھا کہ وہ لڑکوں کو پڑھا رہا تھا ثابت ہوا کہ وہ استاد نہیں۔کیا ایسی بات کوئی داناکہہ سکتا ہےہرگز نہیں۔پس حضرت صاحب کی ایسی تحریرات سے جن میں آپ نے یہ لکھا ہے کہ میں کوئی نئی شریعت نہیں لایا۔بلکہ صرف کثرت سے امورغیبیہ پانے کا دعوی ٰہے۔اور ان تحریرات سے جن میں آپ لکھیں کہ اب نبوت سے مصرف مبشرات و منذارات باقی رہ گئے ہیں۔یہ نتیجہ نکالنا کہ آپ نبی نہ رہے۔ایک ایسی بات ہے جس کی غلطی خودہی ظاہر ہے جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں۔لغت اور قرآن کریم اور پہلے انبیاء کے عقائد اور حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات سے تو نبوت کی شرائط ہی یہ معلوم ہوتی ہیں کہ کثرت سے امو ر غیبیہ ظاہر ہوں جو انذار و تبشیر کی عظیم الشان خبروں پر مشتمل ہوں۔اور خدا تعالیٰ نبی نام رکھے۔پس جب یہ شرائط نبوت ہیں تو حضرت مسیح موعودؑ کا دعویٰ کرناکہ صرف یہ باتیں مجھ میں پائی جاتی ہیں اس کے یہ معنی کس طرح ہوئے کہ آپ نبی نہیں۔اگر یہ باتیں آپ میں پائی جاتی ہیں تو آپ نبی تھے۔حضرت مسیحؑ ناصری کیوں نبی تھے ؟ کیا صرف انہی تین باتوں کی وجہ سے نہیں؟ حضرت سلیمانؑ نبی تھے۔کیا ان کی نبوت ان تین شرائط کے سوا کسی اور شرط کی وجہ سے ثابت تھی؟ حضرت یحییٰ ؑ و زکریا ؑ الیاس ؑوایوبؑ و بارون ؑو یوسف ؑنبی تھے۔پھر ان کی نبوت کسی نئی بات کی وجہ سے تھی؟ ان تین باتوں سے زیادہ اور کونسی بات تھی جس کی وجہ سے نبی ثابت ہوئے؟ حضرت موسیٰ و حضرت نوح علیهم السلام نبی تھے پھر کیا ان کی نبوت کسی اور وجہ سے تھی؟ نہیں اسی وجہ سے تھی کہ ان میں یہ تین شرائط پائی جاتی تھیں۔یہ سب انبیاء ہیں۔اورا نکونبی صرف