انوارالعلوم (جلد 2) — Page 416
۴۱۹۔نہیں آگئی اسے اس تعریف کے قبول کرنے میں کیا عذر ہو سکتا ہے۔شاید اس جگہ کوئی شخص کہہ دے کہ بےشک نبی کی یہی تعریف ہے جو تم نے اوپر بیان کی ہے لیکن یہ آج کل کی تعریف ہے قرآن کریم سے پہلے نبیوں کی یہ تعریف نہیں بلکہ ان کے نبی کہلانے کی اوروجہ ہے جو اس کے خلاف ہے تو اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دین کو کھیل اور تماشا مت بناؤ۔اگرپہلے نبیوں کو کسی اور وجہ سے نبی کہتے تھے تو ہمارے سامنے وہ وجہ پیش کرو اور قرآن کریم سےثابت کرد کہ مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ان کو نبی کہا جاتا تھا اگر تم ایسا نہ کر سکو اور یقیناً نہیں کر سکتے تو خدائے تعالیٰ سے ڈرو کہ جو شخص بلادلیل کسی دینی بات پر اڑ جاتاہےاور اپنے فعل سے دین میں رخنہ ڈالتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت کے نیچےہے اور اسے چاہئے کہ جلد توبہ کرے۔دوسرا جواب اس شبہ کا یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ مذکورہ بالا شرائط کے علاوہ کسی اور وجہ سے پہلے نبیوں کا نبی کہلا نا قرآن کریم اور احادیث سے ثابت نہیں پس کسی کاحق نہیں کہ ایسادعویٰ کرے بلکہ حضرت مسیح موعود نے خود ہی اس امر کا فیصلہ کر دیا ہے اور فرماتے ہیں۔’’منجملہ ان انعامات کے وه نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی ، کہلاتے رہے\" (ایک غلطی کا ازالہ) اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت ﷺ اور آپ سے پہلے جس قدر انبیاء گذرے ہیں ان کے نبی کہلانے کی بھی یہی وجہ تھی کہ کثرت سے امور غیبیہ پر ان کو اطلاع دی جاتی تھی پس جس شخص میں یہ بات پائی جائے گی وہ بلحاظ نبوت کے ویسا ہی نبی ہو گا جیسےپہلے بزرگ تھے گو مراتب کے لحاظ سے یا بعض خصوصیتوں کے لحاظ سے وہ اور قسم کا نبی ہو مثلا ًہرآدمی آدمی تو ہے لیکن ایک پڑھا ہؤا آدمی ایک خصوصیت رکھتا ہے جو سب دنیا کے آدمی نہیں رکھتے اور گو آدمیت کے لحاظ سے وہ شخص جو پڑھا ہوا ہے اور وہ جو نہیں پڑھا ہوا ایک سے ہیں کیونکہ پڑھنا آدمی ہونے کی شرط نہیں ہاں پڑے ہوئے آدمی کو ایک فضیلت ہے جو اَن پڑھ کو حاصل نہیں یا ایک خصوصیت ہے جس میں ان پڑھ اس کا شریک نہیں لیکن آدمیت کے لحاظ سےدونوں ایک سے آدمی ہیں۔بعینہ اسی طرح وہ شخص جس میں آج وہ شرائط نبوت جو میں پہلے بیان کرچکا ہوں پائی جائیں وہ نبی کہلائے گا اور کیا ہو گا اور نبوت کے لحاظ سے ایسا ہی نبی ہوگا جیسے کہ پہلے نبی تھے کیونکہ پہلے کی بھی اسی شرط یا شرائط کے پائے جانے کی وجہ سے نبی کہلاتے تھے گو ممکن ہے کہ بعض پہلے نبی اس شخص پر کوئی فضیلت رکھتے ہوں یا کوئی ایسی خصوصیت رکھتے ہوں جو اس میں