انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 291

۲۹۱ کوئی بات تھی۔لیکن آپ نے نہیں فرمایا کہ یہ آیت مجھ پر چسپاں ہوتی ہے۔بلکہ یہ فرمایا کہ انا بشارة عیسٰی میں عیسیٰ کی بشارت ہوں۔اور اس میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح نے دو خبریں دی تھیں۔ایک اپنی دو بارہ بعثت کی۔اور ایک عظیم الشان نبی کی۔جسے \"وه نبی\"کرکے پکارا ہے اور ہمارے آنحضرت ﷺ”وہ نبی“ تھے۔اور مسیح موعود ؑکی آمد حضرت مسیح کی دوبارہ بعثت تھی۔اور جو کام دوبارہ ہو اسے عربی کے محاورہ میں احمد کہتے ہیں جیسے کہ کہتے ہیں کہ العوداحمد پس أنا بشارة عیسی سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ اپنے آپ کو اس آیت کا مصداق قرار دیا ہے۔انجیل میں صاف الفاظ میں دو الگ الگ پیشگوئیاں موجود ہیں۔ایک آپ کی نسبت اور ایک مسیح موعود کی نسبت۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا یہی عقیدہ تھا۔کہ حضرت مسیح موعودہی احمدہیں۔اور ہم نے بارہاان سے سناہے۔بلکہ سینکڑوں نے سنا ہے۔چنانچہ اخبار بدر میں آپ کا یہ مذہب بھی شائع ہو چکا ہے۔وھوهذا۔’’۱۰ دسمبر ۱۹۱۲ء- آج بعد ظہر مسجد اقصیٰ میں سورۃ صف کے پڑھنے سے قبل کسی نے کہا کہ اس سورت کو کھول کر بیان کرو۔حالانکہ حضرت صاحب تمام ضروری باتوں کو کھول کر بیان کرتے ہیں۔اور عام تراجم سے جہاں اختلاف ہو- وہ بھی خصوصیت سے بتلادیتے ہیں۔مگر افسوس ہے کہ نادان لوگ بے فائد و سوالات سے باز نہیں آتے۔اس سورة کی تفسیر میں آپ نے ثابت کیا کہ جس احمدؐ کی بشارت اس سورۃ شریف میں ہے دہ مثیل مسیح ہے۔حضرت موسیٰ نے اپنے مثیل کے متعلق پیشگوئی کی تھی۔اور حضرت مسیح نے اپنے مثیل کے متعلق پیشگوئی کی ہے۔فرمایا میں اپنی ذوقی باتیں کم بیان کیا کرتا ہوں۔سائل تو صرف احمد کے متعلق کھول کر بیان چاہتا ہے یہاں تو خدا نے احمدکے بعد نور کی طرف بھی قرآن شریف میں اشارہ کر دیا ہے۔آگے دین کا لفظ بھی ہے اور اس نور کونہ ماننے کے متعلق بھی کہا ہے۔ولو کرہ الکفرون (کلام امیر ضمیمہ بد ر بابت ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ء) اس کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی ایک تحریر اس آیت کے متعلق ڈاکٹر نور صاحب لاہوری نے بھی شائع کی ہے۔جس کے الفاظ یہ ہیں۔میں مبشرا برسول يأتي من بعدی اسمہ احمد (الصف۔۷) کی پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مانتا ہوں کہ یہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہے۔او روہی احمد رسول ہیں“۔پس آنحضرت ﷺاحمد ؐ تھے۔اور سب سے بڑے احمد تھے۔کیونکہ آپ سے بڑا کوئی مظہر صفت احمدیت کا نہیں ہوا۔لیکن آپ کا نام احمد نہ تھا۔او راسمہ احمد کا مصداق مسیح موعود ہے۔