انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 77 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 77

۷۷ رقم کو جلد مہیا کرنے کی کوشش کریں۔اور دشمنان سلسلہ پر ثابت کر دیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے جوش کم نہیں ہوئے بلکہ اللہ تعالی ٰنے ہمیں اخلاص میں اور بھی زیادہ کر دیا ہے یہ بھی یاد رہے کہ اشاعت اسلام کے اس خاص چندے کے علاوہ جو رقوم آپ لوگ اشاعت اسلام میں ماہوار یا کبھی کبھی صدر انجمن میں دیتے تھے اس کو بھی اس مد میں منتقل کر دیں تاکہ یکجائی طور پر اس کام کو پورا کیا جائے۔اللہ تعالی ٰآپ لوگوں کے ساتھ ہو۔اور اس کی تائیدات اور نصرتیں آپ کے شامل حال ہوں والسلام خاکسار مرزا محموداحمد نوٹ:- انجمن ترقی اسلام کے قیام کے بعد کسی الگ تحریک کی ضرورت نہیں اس لئے میں دعوت الی الخیر کا روپیہ بھی جو اس کام کے لئے جمع ہو رہا تھا اس انجمن کے سیکرٹری کو سپرد کر دوں گا۔جو چھ سوسے کچھ زائد ہے اور جو دوست اس فنڈ میں کچھ رقم بھیجا کرتے تھے۔وہ ان رقموں کو اب انجمن ترقی اسلام ہی کی طرف منتقل کر دیں تاکہ سب کام یکجائی طور پر ہو۔مرزا محموداحمد