انوارالعلوم (جلد 2) — Page viii
انوار العلوم جلد ۲ تعارف کتب بسم الله الرحمن الرحیم محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم یہ انوار العلوم کی دوسری جلد ہے ۔ جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی درج ذیل دس (۱۰) کتب پر مشتمل ہے۔ یہ جلد حضرت فضل عمر کے زمانہ خلافت کی ابتداء ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء تا مارچ ۱۹۱۵ء کے دور پر مشتمل ہے۔ (1) کلمات طیبات حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۱۴- مارچ ۱۹۱۴ء کو خلیفہ منتخب ہونے کے بعد بیعت لینے سے قبل جو خطاب فرمایا وہ کلمات طیبات کے نام سے شائع ہوا۔ اس میں آپ نے منصب خلافت کی عظمت اور خلیفہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے غیر معمولی تعلق اور تائید کا مضمون بیان فرمایا اور سب افراد جماعت کو اطاعت اور دعاؤں کی طرف متوجہ کیا۔ (۲) کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے حضرت خلیفة الم المسیح الثانی نے اپنی خلافت کے ایک ہفتہ بعد یعنی ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ء کو یہ ۱۹۱۴ء کو یہ پُر شوکت - ٹریکٹ شائع کیا۔ آپ نے فرمایا : : " مجھے اس مضمون کے لکھنے کی اس لئے یہ ضرورت پیش آئی ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں تفرقہ کے آثار ہیں۔ اور بعض لوگ خلافت کے خلاف لوگوں کو جوش دلا رہے ہیں۔ یا کم سے کم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خلیفہ ایک پریزیڈنٹ کی حیثیت میں ہو اور یہ کہ ابھی تک جماعت کا کوئی خلیفہ نہیں ہوا مگر میں اس اعلان کے ذریعہ سے تمام جماعت کو اطلاع دیتا ہوں کہ خلیفہ کا ہونا ضروری ہے ۔۔۔۔۔ خدا نے جسے خلیفہ بنانا تھا بنا