انوارالعلوم (جلد 2) — Page 603
L انوار العلوم جلد ۲ ۶۰۳ حقيقة النبوة ( حصہ اول ) کی پیشگوئیاں کوئی نسبت ہی نہیں رکھتیں اور وہ تو اپنے الہامات کل دنیا کے لئے بتاتا ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس کے بعد کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا کہ اس کی خبر اس نے پہلے نہ دی تھی مگر ضد اور تعصب انسان کو ایسا اندھا کر دیتا ہے کہ آج احمدیوں کے روپیہ سے ایسے رسالے شائع کئے جاتے ہیں جن میں مسیح موعود کو جھوٹا قرار دیا جاتا ہے اور وہ شخص جو کہتا ہے کہ میرے معجزات کے مقابلہ میں بعض پہلے انبیاء کے معجزات کی کوئی نسبت ہی نہیں اور یہ کہ اس کے نشانات کو اگر ہزار نبیوں پر تقسیم کیا جائے تو ان کی نبوت بھی اس سے ثابت ہو جاتی ہے۔ اس کے الہامات کو نہایت حقارت سے " چند" کے لفظ سے یاد کیا جاتا ہے اور وہ جو اس بات کا مدعی تھا کہ میرے لئے خدا تعالٰی نے کل دنیا میں نشانات دکھائے اور دکھاتا رہے گا اس کی نسبت یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے الہامات صرف اس کی ذات یا اس کے رشتہ داروں یا بعض اشخاص و حوادث کی نسبت تھے ۔ کیا اس سے بڑھ کر اور کوئی ہتک ہو گی۔ پریس ایکٹ اس اس سے زیادہ شاید کچھ اور لکھنے کی بھی اجازت نہ دیتا ہو گا۔ کیا اگر خدا کا خوف نہ تھا تو اس قدر بھی شرم نہ آئی کہ آخر یہ رسالہ احمدیوں ۔ احمدیوں کے خرچ پر چھے گا۔ انہی کے روپیہ سے انہی کے ہادی اور پیشوا کی نسبت حقارت کے الفاظ لکھ کر شائع کرنا کس شرافت کے ماتحت جائز ہو سکتا ہے۔ خدا کے لئے یہ تو خیال کیا ہو تاکہ مسیح موعود کو میرے بھی والد ہیں لیکن ایک لحاظ سے تو تم لوگوں کے بھی والد ہیں۔ عبدالحکیم نے بھی تو یہی باتیں کہی تھیں جن پر اسے جماعت سے خارج کر دیا گیا تھا۔ پس اللہ تعالیٰ کا خوف کرو تا انی مھین کے ماتحت پکڑے نہ جاؤ ۔ اور اسی دنیا میں عذاب الہی کا مزہ نہ چکھو۔ تم بے شک کہو کہ ہم فتووں سے نہیں ڈرتے اور میرے فتووں سے بے شک نہ ڈرو لیکن خدا کے فتووں سے تو خوف کرو یہ تو نہ ہو کہ غیر احمدیوں کی طرح مسیح موعود کے الہامات کی بھی ہتک کر د یاد رکھو کہ اگر تم بعض لوگ مسیح موعود کی محبت دل سے نکال چکے ہو تو لاکھوں آدمی اس پر اپنی جان قربان کر دینے کے لئے تیار ہیں اور خود تمہارے ساتھیوں میں سے بہت ایسے ہیں جو دل سے مسیح موعود کے عاشق ہیں۔ پس اس کی ہتک کر کے ہمارے دل مت دکھاؤ کہ رکھے ہوئے دل کی آواز عرش عظیم کو بھی ہلا دیتی ہے اور خدا تعالیٰ کا غضب دل دکھانے والے پر بھڑک اٹھتا ہے ات کیا ضروری ہے کہ آنحضرت ا کو ایسے ہی رنگ سے خاتم النبین ثابت کیا جائے جس مسیح موعود کو جھوٹا قرار دیا جائے اور اس کے ہزاروں نشانات اور ہزاروں الہامات و کشوف کو چند کے نام سے یاد کیا جائے جن میں سے ایک بڑی تعداد تین جلدوں میں شائع بھی ہو چکی ہے اور ہزاروں الہامات ہیں جو شائع نہیں ہوئے اور پھر اس کا ہرا پھر اس کا ہر الہام اپنے اندر ایک خارق عادت عظمت رکھتا ہے