انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 570 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 570

۵۷۰ درجہ میں غلو کرنا شروع کر دیا حالانکہ یہ بات الہام کے الفاظ کے صریح خلاف ہے الہام تو یہ بتارہا ہے کہ مسیح موعود کی نبوت کا انکار کرنے والی جماعت پر اللہ تعالیٰ حملہ کرتا چلا جائے گا اور برابر اس کی جماعت کی تائید کرتا چلا جائے گا جب تک کہ غلبہ نہ ہو پس غلبہ تک مسیح موعود ؑکی اکثر جماعت کا اس کے درجہ میں غلو کرنامذکورہ بالا الہام کے خلاف ہے اور اللہ تعالی ٰاپنی شہادت سے ہمارے حق پر ہونے کا شاہد ہے کیونکہ اگر کوئی نیا فرقہ نکلا بھی ہے تو اول تو وہ بہت کم ہے ہے وہ بوجہ قلت جماعت احمدیہ نہیں کہا جا سکتا۔اور دوسرے وہ مسیح موعود ؑکی نبوت کا انکار کرنے والا ہے نہ ان کی نبوت کا اقرار کرنے والا۔غرض کہ یہ بات سنت اللہ اور مسیح موعود ؑکے الہامات کے بالکل خلاف ہے کہ ایک سلسلہ ابھی پورا نہ ہوا ہو اور اس کو ابھی اپنے ملک میں بھی غلبہ نہ حاصل ہؤا ہو اور ابھی وہ ایسی جماعت نہ بنی ہو جو دنیا کی نظروں میں ایک جماعت خیال کی جائے کہ خدائے تعالی ٰاسے چھوڑ دے اور اس کے اکثرافرادحق سے دور ہو جائیں اور راستی کو ترک کر دیں۔اور غلو میں مبتلاء ہو جائیں۔اگر ہمارے خیال کے لوگ کم ہوتے تو بے شک کیا جا سکتا تھا کہ انبیاء کی جماعت میں سے کبھی کوئی مرتد بھی ہو جاتا ہے لیکن یہ کبھی نہیں ہوا کہ ایک نبی کے صحبت یا فتوں میں سے اکثر خراب ہو جائیں اور ایسے خراب ہو جائیں کہ ان کی نسبت کا فر کا لفظ استعمال ہو سکے کیونکہ ختم نبوت کے بعد کوئی ایسانبی ماننا جو ازروئے قرآن نہیں آسکتا کفر ہے پس اگر مسیح مو عو دویسانبی نہیں جیسا کہ ہم خیال کرتے ہیں تو پھر ہم پر کفر کا الزام آتا ہے اور بہت سے اشارات اشارات میں ہمیں اس بات کی طرف متوجہ بھی کیا جارہا ہے کیونکہ لکھا جاتا ہے کہ خاتم النبین کے بعد نبی ماننا کفر ہے لیکن یہ سنت اللہ کے بالکل خلاف ہے کہ اس طرح ایک مامور کے ساتھ ہی اس کی جماعت کو تباہ کر دیا جائے اگر کہو کہ آئنده نیک لوگ پیدا ہو جائیں گے تو یہ بھی غلط ہے کیونکہ مسیح موعود اور فرماتے ہیں کہ جو لوگ میرے زمانہ کے ہیں وہ آئندہ آنے والی نسلوں سے بہتر ہیں پس موجودہ جماعت کا ستانوے فیصدی حصہ تو یوں کافر ہو گیا اور آئندہ کے لئے کوئی امید نہ رہی تو مسیح موعود نے کیا کام کیا؟ میرے دوستو !نہایت خوف کا مقام ہے نہایت ہی خوف کا مقام ہے نہایت ہی خوف کا مقام ہے اللہ تعالی ٰسے ڈرو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انی محین من اراداحانتک پس مسیح موعود کی ہتک سے اجتناب کرو کہ اس کی ہتک دراصل اس کے آقا کی ہتک ہے کیا کوئی شخص جو آئینہ کے عکس کانقص نکالتا ہے کہہ سکتا کہ میں تو آئینہ میں جو عکس ہے اس کا نقص نکالتا ہوں نہیں جو عکس کا نقص نکالتا ہے