انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 538 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 538

۵۳۸ بالادلیل جو حضرت مسیح موعود نے دی ہے باطل ہو جاتی ہے کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ محمدی سلسلہ کام سے بھی موسوی سلسلہ کے مسیح کی طرح شان نبوت کے ساتھ آنا چاہئے تھا تا نبوت محمدیہ کی کسر شان نہ ہو۔اب اگر اس سے مراد صرف نام ہے درجہ نبوت نہیں تو نام سے کام نہیں چل سکتا۔کیا محمدیؐ سلسلہ کے آخری خلیفہ کا نام نبی رکھ دینے سے وہ مسیح کے برابر ہو سکتا ہے؟ اور کیا اس سے محمدی سلسلہ کی شان نقص سے پاک ہو سکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔جبکہ محمدیؐ مسیح غیرنبی کا غیرنبی ہی رہا تو اس کا نام نبی رکھ دینے سے وہ محدث کی بجائے نبی کس طرح بن سکتا ہے۔اور محمدیؐ سلسلہ موسوی سلسلہ کا مقابلہ کس طرح کر سکتا ہے ؟ اس طرح نام بدل بدل کر تو عزت کبھی قائم نہیں رہ سکتی اور یہ تو آنحضرت ﷺ کی ہتک ہے کہ آپ اپنی عزت اس طرح قائم کرتے ہیں کہ اپنے امتیوں کا نام نبی رکھ دیتے ہیں تا موسوی سلسلہ سے مشابہت ہو جائے۔حضرت خلیفت المسیح الاولؓ اپنے درسوں میں ایسے ہی موقع کی نسبت فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگ صرف نام سے برابر ہو نا چاہتے ہیں۔اور ایک واقعہ سناتے تھے کہ ہمارے ضلع میں ایک عورت نے اپنے بیٹے کا نام خان بہادر رکھامیں نے اس سے دریافت کیا کہ تو نے یہ نام کیوں رکھا ہے تو اس نے جواب دیا کہ ہمارے خاندان کے کئی آدمیوں کو گورنمنٹ نے خان بہادر کا خطاب دیا ہے ہم غریب لوگ ہیں خیر ہے ہمارے بیٹے کو یہ خطاب مل سکے گا یا نہیں وہ اس لائق ہو گا یا نہیں، اس لئے میں نے اپنے شریکوں کی برابری کرنے کے اس کا نام ہی خان بہادر رکھ دیا ہے۔اب گورنمنٹ خطاب دے یانہ دے لوگ تو اسے خان بہادر ہی کہہ کر پکارا کریں گے۔لیکن کیا اس سے وہ عورت اور اس کا لڑکا واقع میں ان امراء کے برابر ہو گئے۔اور کیا نام بدلنے سے ان کی حیثیت بھی بدل گئی ؟ اگر نہیں تو جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسیح موعود نبی نہیں اتنا تو خیال کریں کہ اس خیال سے آنحضرت ﷺ کی کس قدر ہتک ہوتی ہے۔مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اگر مسیح محمدی شان نبوت سے نہ آتاتومحمدی سلسلہ کی کسر شان تھی لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمدی مسیح واقع میں نبی نہ تھا بلکہ غیر نبی محدث کو بعض مشابہتوں کی وجہ سے نبی کا نام دے دیا گیا تھا۔اب بتاؤ کہ اس خیال سے آنحضرت ﷺکی کسرشان ہوتی ہے یا نہیں۔کیا یہ معاملہ خان بہادر والے معاملہ کے مشابہ نہیں بن جاتا؟ پھر کیوں اس عقیدہ کے پیچھے پڑے ہو جس سے آنحضرت اﷺکی ہتک ہوتی ہے توبہ کرو تو بہ۔تااللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں نہ پڑ جاز – خوب یاد رکھو کہ محمدی سلسلہ کی شان اسی صورت میں قائم رہتی ہے کہ اس کا آخری خلیفہ بھی نبی ہو اور سچانبی ہو نہ کہ ایمائی کسی کا نام نبی رکھ دیا جائے اور وہ صرف ایک محدث ہی ہو۔مسیح موعود کے نبی