انوارالعلوم (جلد 2) — Page 510
۵۱۰ کوئی نبی نہیں۔پس آپ کا یہ کلام صاف ظاہر کر رہا ہے کہ آنے والا مسیح ضرور نبی ہو گا۔اور یہ نہیں کہ صرف اس کا نام نہیں ہو گا۔کیونکہ نام نبی تو ہزاروں لوگ رکھ لیتے ہیں۔کئی آدمی اپنا نام محمد نبی رکھ لیتے ہیں۔پس نام نبی والے تو کئی انسان گزر چکے ہیں اور اگر نام نبی ہی مراد ہوتا تو پھر آنے والا مسیح علاتی بھائیوں میں کس طرح شامل ہو جاتا۔کیونکہ وہ تو سب انبیاء ہیں نہ کہ صرف نام نبی پانے والے۔پس یہ حدیث بالکل صاف ہے اور اس میں آنے والے مسیح کو نہ صرف نبی کہا گیا ہے بلکہ انبیاء کے گروہ میں شامل بتایا گیا ہے۔اور اس بات کا ثبوت کہ یہ حدیث آنے والے نبی کے متعلق ہے خود الفاظ حدیث ہیں۔کیونکہ اس میں اس مسیح کا یہ کام بتایا ہے کہ وہ قتل خنزیر کرے گا۔صلیب توڑے گا۔جزیہ موقوف کرے گا وغیرہ۔اور یہ سب کام آنے والے مسیح کے ہیں نہ کہ پہلے۔مسیح کے۔پھر ہلکے زرد رنگ کی دو چادریں بھی آنے والے مسیح کی ہی علامت ہیں پس سوائے اس کے کہ اس حدیث کو آنے والےمسیح پر چسپاں کیا جائے۔اور کوئی صورت نہیں۔اور چونکہ اس حدیث سے آنے والے مسیح کا نبی ہونا اور نبیوں کے گروہ میں شامل ہونا ثابت ہے اس لئے بات مسیح موعود کے دعوے کا انکار کیا جائے ورنہ ان کو نبی مانا جائے۔پھر علاوہ اس قرینہ کے کہ جس مسیح کا ذکر اس حدیث میں ہے اس کا کام ظاہر کرتا ہے کہ وہ آنے والا مسیح ہے۔اس حدیث کے مسیح موعود کی نسبت ہونے کا یہ بھی ایک قرینہ ہے کہ رسول اللہﷺ فرماتے ہیں الانبیاء اخوة لعلات امھا تھم شتی و دینھم واحد و انا اولی الناس بعیسی بن مریم لانہ لم یکن بینی و بینہ نبی انبیاء کا تعلق علاتی بھائیوں کا سا ہو تا ہے ان کی مائیں مختلف اور دین ایک ہی ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں کی نسبت میرا تعلق عیسیٰ بن مریم سے بہت زیادہ ہے کیونکہ میرے اور اس کے درمیان کوئی نبی نہیں۔اب اگر اس حدیث کو مسیح ناصری کے متعلق سمجھا جائے تو یہ سوال ہو گا کیا عیسیٰ بن مریم ناصری سے (انبیاء کی جماعت) رسول اللہ ﷺ اولی الناس تھے یا حضرت یحییٰ کیونکہ رسول الله ﷺ تومسیح کے چھ سو سال بعد ہوئے۔اور حضرت یحییٰ خود حضرت مسیح کے زمانہ کے نبی بلکہ ان کے استار تھے۔اور اگر صرف کسی نبی کا درمیان میں نہ ہو نا تعلق کو بڑھا دیتا ہے تو ایک زمانہ میں ہونا اور بھی تعلق کو بڑھادے گا۔پس لم يكن بيني وبينه تب کی دلیل سے تو حضرت مسیح ناصری سے حضرت یحییٰ کا تعلق زیادہ ثابت ہوتا ہے اور خود آنحضرت ﷺمعراج کی حدیث میں حضرت یحییٰ کو حضرت مسیح کے پاس بیٹھا دیکھ بھی چکے ہیں۔پس حضرت مسیح ناصری سے تو اولی الناس حضرت یحییٰ ہیں نہ کہ ہمارے