انوارالعلوم (جلد 2) — Page 508
انوار العلوم جلد ۲ ۵۰۸ حقيقة النبوة (حصہ اول) سکتے ۔ ورنہ کوئی شخص کہہ دے گا کہ اس حدیث میں چونکہ سب استعارے ہی استعارے ہیں۔ اس لئے مسیح بھی ایک استعارہ ہے۔ اور مہدی بھی ایک استعارہ ہے نہ کوئی مسیح آئے گا نہ کوئی مہدی آئے گا۔ یہ سب استعارات ہیں جنہیں نہ سمجھ کر لوگ مسیح و مہدی کی انتظار کر رہے ہیں۔ چنانچہ بعض لوگ اس مذہب کے ہیں بھی جو مسیح کی آمد اور مہدی کی آمد کی احادیث کو یا تو وضعی قرار دیتے ہیں یا صرف استعارات ۔ پس اگر ہر لفظ کو استعارہ قرار دینا جائز کر لیا جائے گا۔ تو کسی کا یہ بھی حق ہو گا کہ مسیح اور مہدی کو بھی ایک استعارہ ہی قرار دے دے۔ کسی لفظ کے استعارہ استعمال کی بھی کوئی وجہ ہوتی ہے نہ کہ بلا ثبوت ہر لفظ کو استعارہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ८ مگر صرف اس حدیث میں حضرت مسیح موعود کا نام نبی نہیں رکھا گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور حدیث بھی ہے جس میں مسیح موعود کو نبی کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے الا نبیا ء اخوة لِعِلَّاتِ أُمَّهَاتُهُمْ شَتَّى وَدِيْنُهُمْ وَاحِدُوا نَا أَولَى النَّاسِ بِعِيسَى بْنِ مَرْيَمَ لِأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيُّ وَإِنَّهُ نَازِلٌ فَإِذَا رَا يَتُمُوهُ فَاعْرِ فُوْهُ رَجُلاً مَرْبُوعًا إِلَى الْحُمْرَةِ وَ الْبَيَاضِ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصَّرَانِ كَانَ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَإِنْ لَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ فَيَدُقُّ الصَّلِيْبَ وَ يَقْتُلُ الخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيَدْعُوا النَّاسَ إِلَى الْإِسْلَامِ فَيُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ المِلَلَ كُلَّهَا إِلَّا الْإِسْلَامَ وَيُهْلِكُ اللهُ فِي زَمَانِهِ الْمَسِيحَ الدَّجَالَ وَتَقَعُ الْآمَنَةُ عَلَى الْأَرْضِ حَتَّى تَرْتَعُ الْأَسودُ مَعَ الإِبِلِ وَالتِّمَارُ مَعَ الْبَقَرِ وَالذِّنَابُ وَالذَّنَابُ مَعَ الْغَنَمِ وَيَلْعَبُ الصِّبْيَانُ بِالْحَيَّاتِ لَا تَضُرُّهُمْ فَيَمْكُثُ اَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يُتَوَفَّى وَ يُصَلِّى عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ (سند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۰۷ مطبوعہ بیروت) یعنی انبیاء علاقی بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں ان کی مائیں تو مختلف ہوتی ہیں اور دین ایک ہوتا ہے۔ اور میں عیسی بن مریم سے سب سے زیادہ تعلق رکھنے والا ہوں۔ کیونکہ اس کے اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں۔ اور وہ نازل ہونے والا ہے۔ پس جب اسے دیکھو تو اسے پہچان لو ۔ کہ وہ درمیانہ قامت سرخی سفیدی ملا ہوا رنگ - زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے۔ اس کے سر سے پانی ٹپک رہا ہو گا گو سر پر پانی نہ ہی ڈالا ہو ۔ اور وہ صلیب کو توڑے گا۔ اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جزیہ ترک کر دے گا۔ اور لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے گا۔ اس کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ سب مذاہب کو ہلاک کر دے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا۔ اور اس کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ مسیح دجال کو ہلاک کر دے گا اور زمین میں امن قائم ہو گا یہاں تک کہ شیر اونٹوں کے ساتھ اور چیتے گائے بیلوں کے ساتھ ۔ اور بھیڑیئے بکریوں کے ساتھ