انوارالعلوم (جلد 2) — Page 501
انوار العلوم جلد ۲ ۵۰۱ تیسری فصل حقيقة النبوة (حصہ اول) نبوت مسیح موعود کے متعلق چند ضروری امور کے بیان میں گو حقیقۃ النبوۃ کے ابتدائی صفحات میں میں نے نبوت کے متعلق بحث کو دو فصلوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ اور وہ دونوں فصلیں معہ ضروری ضمیمہ جات کے میں لکھ چکا ہوں۔ لیکن چونکہ میران ونکہ میرا انشاء ہے کہ اس مسئلہ پر اس رنگ میں بحث کر دی جائے کہ اللہ تعالی چاہے تو سعید روحوں کے لئے وہ ایک مخزن کا کام دے۔ اور ہمیشہ مسئلہ نبوت کے متعلق بحث کرتے وقت جہاں تک اللہ تعالیٰ ان کو نہم دے۔ وہ اس کتاب کے ذریعہ اپنے مخالف پر حجت پوری کر سکیں۔ اس لئے میں نے تیسری فصل اور بڑھادی ہے جس میں نبوت مسیح موعود کے متعلق بعض دلائل بیان کرنے اور اس امر پر بحث کرنے کا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کے علاوہ اس امت میں کوئی اور بھی نبی گزرا ہے یا نہیں۔ اور اگر نہیں تو اس کا کیا ثبوت ہے۔ اور کیا وجہ ہے کہ اب تک کوئی اور نبی نہیں ہوا۔ اسی طرح اور ایسے امور جن پر کچھ تحریر کرنا ضروری ہے۔ لکھ دیئے جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ - حضرت مسیح موعود کی نبوت پر بعض دلائل گو میرا ارادہ تھا کہ اس رسالہ میں جواب کتاب کی صورت اختیار کر چکا ہے ختم نبوت پر بھی کسی قدر اجمال کے ساتھ بحث کر دوں لیکن چونکہ اس سے حصہ اول کا حجم بہت بڑھ جائے گا۔ اور اشاعت میں دیر ہو جائے گی۔ اس لئے اس امر کو حصہ دوم کی تالیف تک ملتوی رکھتا ہوں۔ اور اگر اللہ تعالیٰ مجھے مجھے اپنے فضل اور رحم سے اس امر کی توفیق عنایت فرمائے کہ میں حقیقۃ النبوۃ کے حصہ دوم کی تالیف کا کام کر سکوں تو اس میں ختم نبوت پر بحث کر دی جائے گی تاکہ یہ مسئلہ نہ صرف احمدیوں کے لئے صاف ہو جائے بلکہ غیر احمدیوں کے لئے بھی اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ ہدایت کا رستہ کھول دے وَ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ فی الحال میرا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی