انوارالعلوم (جلد 2) — Page 33
انوار العلوم جلد ۲ یہ چار آٹھ بن جاتے ہیں۔ लल منصب خلافت (1) يَتْلُوا عَلَيْهِمُ الله اس کے معنی ایک یہ کرتا ہوں کہ کافروں کو مؤمن بنادے یعنی تبلیغ کرے۔ دوسرے مؤمنوں کو آیات سنائے ۔ اس صورت میں ترقی ایمان یا درستی ایمان بھی کام ہو گا یہ دو ہو گئے ۔ (۲) يُعَلِّمُهُمُ الكتب قرآن شریف کتاب موجود ہے اس لئے اس کی تعلیم میں قرآن مجید کا پڑھنا پڑھانا، قرآن مجید کا سمجھانا آ جائے گا، کتاب تو لکھی ہوئی موجود ہے اس لئے کام یہ ہوگا کہ ایسے مدارس ہوں جہاں قرآن مجید کی تعلیم ہو۔ پھر اس کے سمجھانے کیلئے ایسے مدارس ہوں جہاں قرآن مجید کا ترجمہ سکھایا جائے اور وہ علوم پڑھائے جائیں جو اس کے خادم ہوں۔ ایسی صورت میں دینی مدارس کا اجراء اور ان کی تکمیل کام ہوگا ۔ (ب) دوسرا کام اس لفظ کے ماتحت قرآن شریف پر عمل کرانا ہوگا کیونکہ تعلیم دو قسم کی ہوتی ہے ایک کسی کتاب کا پڑھا دینا اور دوسرے اس پر عمل کروانا۔ (۳) الْحِكْمَةَ تَعْلِيمُ الْحِكْمَةِ کیلئے تجاویز اور تدابیر ہونگی کیونکہ اس فرض کے نیچے احکام شرائع کے اسرار سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ (۴) يُزَكِّيهِمْ - يُزَكِّيهِمْ کے معنوں پر غور کیا تو ایک تو یہی بات ہے جو میں بیان کر چکا ہوں کہ دعاؤں کے ذریعہ تزکیہ کرے۔ پھر ابن عباس نے معنے کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور اخلاص پیدا کرنا ۔ غرض ایک تو یہ معنے ہوئے کہ گناہوں سے بچانے کی کوشش کرے اس لئے جماعت کو گناہوں سے بچانا ضروری ٹھہرا کہ وہ گناہوں میں نہ پڑے۔ اور دوسرے معنوں - کے لحاظ سے یہ کام ہوا کہ صرف گناہوں سے نہ بچائے بلکہ ان میں نیکی پیدا کرے۔ ے۔ دوسرے دوسرے ال الفاظ میں یوں کہو لہو کہ ایک تو وہ تدابیر اختیار کرے جن سے جماعت کے گناہ دور کر دے۔ دوسرے ان کو خوبصورت بنا کر دکھا دے ، اعلیٰ مدارج کی طرف لے جاوے اور ان کے کاموں میں اخلاص اور اطاعت پیدا کرے۔ پھر تیسرے معنی بھی يُزَكِّيهِمْ کے ہیں وہ یہ کہ ان کو بڑھائے ۔ ان معانی کے لحاظ سے دین و دنیا میں ترقی دینا ضروری ہوا اور یہ ترقی ہر پہلو سے ہونی چاہئے۔ دنیوی علوم میں دوسروں سے پیچھے ہوں تو اس میں ان کو آگے لے جاوے، تعداد میں کم ہوں تو بڑھائے ، مالی حالت کمزور ہو تو اس میں بڑھاوے، غرض جس رنگ میں بھی کمی ہو بڑھاتا چلا جاوے۔ اب ان معنوں کے لحاظ سے جماعت کی ہر قسم کی ترقی نبی اور اس کے ماتحت اس کے خلیفہ کا فرض ہوا۔ پھر جب میل سے پاک کرنا اور ترقی کرانا اس کا کام ہوا تو اسی میں غرباء کی خبر گیری بھی آگئی کیونکہ وہ بھی ایک دنیاوی میل سے لتھڑے ہوتے ہیں ان کو پاک کرنا اس کا فرض ہے۔ اس غرض کو پورا XXXXXXXXXXX XXXXXXXXXXXXXXXXXXXXX