انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 480 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 480

انوار العلوم جلد ؟ ۴۸۰ حقيقة النبوة (حصہ اول) نبوت ملی یا "یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام بروزی پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے۔ پس منجملہ ان انعامات کے وہ نبوتیں اور پیشگوئیاں ہیں جن کے رو سے انبیاء علیہم السلام نبی کہلاتے رہے لیکن قرآن شریف بجز نہی بلکہ رسول ہونے کے دو سروں پر علوم غیب کا دروازہ بند کرتا ہے جیسا کہ آیت فَلا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَداً إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رسول سے ظاہر ہے۔ پس مصفی غیب پانے کے لئے نہیں ہونا ضروری ہوا۔ اور آیت انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ گواہی دیتی ہے کہ اس مصفی غیب سے یہ امت محروم نہیں۔ اور مصفی غیب حسب منطوق آیت نبوت اور رسالت کو چاہتا ہے اور وہ طریق براہ راست بند ہے۔ اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ اس موہبت کے لئے محض بروز اور خلیت اور فنا فی الرسول کا دروازہ کھلا ہے ۔ فقد بر " منہ - (ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۵ حاشیہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۰۹) * " ظلی نبوت جس کے معنی ہیں کہ محض فیض محمدی سے وحی پانا۔ وہ قیامت تک باقی رہے گی“۔ (حقیقۃ الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۰ ) امتی نبی جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک انعام اس نے آنحضرت کی پیروی سے پایا ہے نہ براہ راست" تجلیات الهیه صفحه و حاشیه روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱) نبوت نامه : الْحَدِيثُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّ النَّبُوَّةَ التَّامَّةَ الْحَامِلَةَ لِوَحْيِ الشَّرِيعَةِ قَدِ انْقَطَعَتْ" (توضیح مرام صفحه ۱۳ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه (۶۱) ترجمه - - مذکورہ حدیث بتا رہی ہے کہ نبوت نامہ جو وحی تشریعی والی ہوتی ہے بند ہو چکی ہے۔ جزئی نبوت اس کی تعریف میں حضرت صاحب لکھتے ہیں ” وہ صرف ایک جزئی نبوت ہے جو دوسرے لفظوں میں محدثیت کے اسم سے موسوم ہے جو انسان کامل کے اقتداء سے ملتی ہے جو مستجمع جمیع کمالات نبوت تامہ ہے" توضیح مرام صفحه ۱۲ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰) صلی اللہ علیہ وسلم