انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 459 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 459

3 MI انوار العلوم جلد ۲ ۴۵۹ حقيقة النبوة (حصہ اول) اس حق سے دور نہیں ہیں لیکن کیا کوئی باپ جس کے دس بیٹے ہوں اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ ان میں سے ایک مر جائے ؟ نہیں وہ اس بات پر کبھی خوش نہیں ہو سکتا اسی طرح ہم بھی اس بات پر خوش نہیں ہو سکتے کہ مسیح موعود کی جماعت سے ایک آدمی بھی خواہ غلطی اور نادانی سے ہی کیوں نہ ہو الگ ہو جائے۔ در دانسان کو بیتاب کر دیتا ہے اور میں بھی درد میں کہیں سے کہیں نکل گیا میرا مطلب یہ تھا کہ یہ غلطی جو اس وقت جماعت کے ایک حصہ کو لگی ہوئی ہے اور یہ فتنہ جو پڑا ہوا ہے اس باعث سے ہے کہ یہ نہیں سمجھا گیا کہ نبی کے کہتے ہیں اور وہ تعریف جسے حضرت مسیح موعود نے بعد کی تحریرات سے منسوخ کر دیا اسے برقرار رکھا جاتا ہے حالانکہ مسیح موعود نے اسے نادانی قرار دیا ہے اور وہ تحریرات جو اس تعریف کو مان کر آپ نے لکھی تھیں کہ نبی وہی ہوتا ہے جو نئی شریعت لائے یا براہ راست نبی ہو اور اس وجہ سے اپنے نبی ہونے سے انکار کیا تھا ان کو محکم قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ نبی ہونے سے انکار آپ نے تب کیا ہے جب آپ نبی کے لئے شریعت کا لانا یا بلا واسطہ نبی بننا ضروری خیال کرتے۔ رتے تھے جیسا کہ ۱۸۹۹ء میں آپ نے ظاہر فرمایا۔ اور جب آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اور قرآن کریم کے فیصلہ کے مطابق نبی کی پہلی تعریف کی غلطی معلوم کرلی جیسا کہ ۱۹۰۱ء اورا اور اس کے بعد کی تحریرات ۔ رات سے میں نے ثابت کیا ہے تو اپنے آپ کو نبی کہنا نبی کہنا شروع کر دیا کیونکہ اب جو شرائط نبوت آپ کو معلوم ہو ئیں وہ شروع دعوے سے آپ میں پائی جاتی تھیں اس لئے آپ نبی تھے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہ سب جھگڑا جو نبوت کے متعلق پیدا ہوا ہے وہ صرف نبوت کی دو مختلف تعریفوں کے باعث ہے ہمارا مخالف گروہ نبی کی اور تعریف کرتا ہے اور ہم اور تعریف کرتے ہیں۔ ہمارے نزدیک نبی کی تعریف یہ ہے کہ : (1) وہ کثرت سے امور غیبیہ پر اطلاع پائے ۔ (۲) وہ غیب کی خبریں انذار و تبشیر کا پہلو اپنے اندر رکھتی ہوں۔ (۳) خدائے تعالیٰ اس شخص کا نام نبی رکھے ۔ جن لوگوں میں یہ تینوں باتیں پائی جائیں وہ ہمارے نزدیک نبی ہوں گے ۔ ہاں انبیاء مختلف خصوصیتیں رکھتے ہیں۔ بعض شریعت لاتے ہیں بعض نہیں لاتے ۔ بعض ایک قوم کی طرف مبعوث ہوتے ہیں۔ بعض سب ملکوں کی طرف مبعوث ہو کر آتے ہیں۔ لیکن شرائط نبوت وہی تین ہیں جن میں وہ پائی جائیں۔ نبوت کے لحاظ سے وہ ایک ہوں گے۔ جس طرح سب انسان انسان ہونے کے