انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 432 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 432

۴۳۲ ہے کہ میں نبی نہیں ہوں یا یہ کہ آنحضرت ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا ہے یا یہ کہ آپؐ کے بعد نبوت کا دروازہ بالکل مسدود ہے۔اس کے صرف اور صرف یہ معنی ہیں کہ آپ نے شریعت جد یده لانے کادعوی ٰنہیں کیا۔آپ کی نبوت آنحضرت ﷺ کے فیض سے ہے۔آنحضرت ﷺکے بعد کوئی ایسانبی نیا ہو یا پرانا نہیں آسکتا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے یا آپؐ کے واسطے کے بغیر نبوت حاصل کرے۔پس ایسی تمام عبارتوں کا تو حضرت مسیح موعود ؑنے ایک ہی جگہ فیصلہ کر دیا ہے۔اور جو حضرت مسیح موعود ؑکے نبی ہونے سے اس لئے انکار کرتا ہے کہ آپ نے کسی جگہ لکھا ہے کہ میں نبی نہیں اسے یاد رکھنا چاہے کہ آپ نے دوسری جگہ اس کے یہ معنی بھی کردیئے ہیں کہ اس سے میری مراد یہ ہے کہ میں نئی شریعت لانے والا نبی نہیں۔اور نہ بلا واسطہ نبوت پانے والا نبی ہوں۔اور یہ مراد نہیں کہ میں نبی ہی نہیں۔پس ایسے حوالوں سے آپ کی نبوت کا انکار نہیں ہو سکتا۔انکار تو اسی صورت میں ہو گا۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ جو شخص نئی شریعت نہ لائے۔یا براه راست نبوت نہ پائے نبی نہیں ہو سکتا۔مفصل جواب اس بات کا کہ حضرت مسیح موعودؑ پہلے زمانہ میں اپنے نبی ہونے سے کیوں انکار کرتے رہے۔آگے دیا جائے گا۔اور سروست میں اصل مضمون کی طرف متوجہ ہو تا ہوں۔یاد رہے کہ جناب مولوی صاحب نے صرف وہی حوالہ جات دئیے ہیں جن سے مسیح موعود کی نبوت کے خلاف استدلال ہو سکے۔اور ان حوالہ جات کو بالکل ترک کر دیا ہے جن سے نبوت ثابت ہوتی ہو اور ہمیشہ فیصلہ اسی طرح ہوتا ہے کہ دونوں قسم کی باتوں کو لے کر ان پر بحث کی جائے۔لیکن میں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے انہی حوالوں کو لے لیإہے جو جناب مولوی صاحب نےپیش کئے ہیں بلکہ ان کے ساتھ وہ حوالہ جات جو ان کی تائید میں پیش کئے جاتے ہیں۔انہیں بھی شامل کرلیا ہے تاسب کافیصلہ ایک ہی دفعہ ہو جائے۔ہر ایک صاحب بصیرت جس نے اوپر کے حوالہ جات کو غور سے پڑھا ہو گا۔اس نے اس بات کو معلوم کر لیا ہو گا کہ ان میں جگہ بہ جگہ یہ فقرات پائے جاتے ہیں۔’’نبوت تامہ جو وحی شریعت لانے والی ہو بند ہو چکی ہے لیکن ”وہ نبوت جس میں سوائے مبشرات کے اور کچھ نہیں وہ باقی ہے۔قیامت تک وہ کبھی بند نہیں ہو سکتی‘‘۔ہمارا حاصل کلام یہ ہے کہ نبوت جزو یہ ہمیشہ کے لئے کھلی ہے۔اوراس ثبوت میں نہیں ہوتے مگر امورغیبیہ جو بشارتوں اور انذار پر مشتمل ہوتے ہیں۔’’اور ایسا شخص جس کو بکثرت ایسی پیشگوئیاںبذریعہ وحی دی۔