انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 430

انوار العلوم جلد ) ۔ ۴۳۰ :- حقيقة النبوة (حصہ اول) 11 1 تُعطى إِلَّا مِنْ اتَّبَاعِ نَبِيِّنَا خَيْرِ الْوَرى (ضمیمہ حقیقة الوحی - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۳۷) ثُمَّ مَعَ ذَلِكَ ذَكَرْتُ غَيْرَ مَرَّةٍ أَنَّ اللَّهَ مَا أَرَادَ مِنْ نُبُوَّتِي إِلَّا نُبُوَّتِي الأَكْثَرَةُ الْمُكَالَمَةِ وَ الْمُخَاطَبَةِ وَهُوَ مُسَلَّمَ عِنْدَ لَّمُ عِنْدَ أَكَابِر اَهْلِ السُّنَّةِ فَالنَّزَاعُ لَيْسَ إِلَّا نِزَاعًا لَفْظِيًّا فَلَا تَسْتَعْجِلُوا يَا أَهْلَ الْعَقْلِ وَالْفِطْنَةِ وَ لَعَنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنِ انَّا عَلَى خِلَافَ ذَلِكَ مِثْقَالَ ذَرَةٍ وَمَعَهَا لَعَنَةُ النَّاسِ وَالْمَلَئِكَةِ ضمیمہ حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۳۷) اب جبکہ ان حدیثوں سے ثابت ہے کہ آنے والا عیسیٰ امتی ہے تو کلام الہی میں اس کا نام نبی رکھنا ان معنوں سے نہیں ہے۔ جو ایک مستقل نبی کے لئے مستعمل ہوتے ہیں۔ بلکہ اس جگہ صرف یہ مقصود ہے کہ خدا تعالیٰ اس سے مکالمہ مخاطبہ کرے گا۔ اور غیب کی باتیں اس پر ظاہر کرے گا۔ اس لئے باوجو د امتی ہونے کے وہ نبی " بھی کہلائے گا۔ " براہین احمدیہ حصہ پنجم - روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۳) کوئی شخص اس جگہ نبی ہونے کے لفظ سے دھوکا نہ کھادے ۔ میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ وہ نبوت نہیں ہے جو ایک مستقل نبوت کہلاتی ہے کوئی مستقل نبی امتی نہیں کہلا سکتا۔ مگر میں امتی ہوں۔ پس یہ صرف خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اعزازی نام ہے جو آنحضرت اللہ کی اتباع سے حاصل ہوا تا حضرت عیسیٰ سے تکمیل مشابہت ۵۰ ہو۔ (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۰) " ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ حقیقی اور واقعی طور پر تو یہ امر ہے کہ ہمارے سید و مولی آنحضرت خاتم الانبیاء ہیں۔ اور آنجناب کے بعد مستقل طور پر کوئی نبوت نہیں ھے ۔ اور نہ کوئی شریعت ہے۔ اور اگر کوئی ایسا دعوی کرے تو بلا شبہ وہ بے دین اور مردود ہے۔ لیکن خدا تعالٰی نے ابتداء سے ارادہ کیا تھا کہ آنحضرت الل کے کمالات متعدیہ کے اظہار اور اثبات او کے لئے کسی شخص کو آنجناب کی پیروی اور متابعت کی وجہ سے وہ مرتبہ کثرت مکالمات اور مخاطبات الہیہ بخشے کہ جو اس کے وجود میں عکسی طور پر نبوت ۵۳ کا رنگ پیدا کر دے۔ سو اس طور سے خدا نے میرا نام نبی رکھا۔ یعنی نبوت محمد یہ میرے آئینہ نفس میں منعکس ہو گئی۔ اور ظلی طور پر نہ اصلی طور پر مجھے یہ نام دیا گیا تا میں آنحضرت ا کے فیوض کا کامل نمونہ ٹھہروں۔ چشمه معرفت حاشیه روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۴۰) اب جبکہ میں وہ سب حوالہ جات جنہیں جناب مولوی صاحب نے اپنے بیان کی تائید میں پیش