انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 362

انوار العلوم جلد ۲ ۳۶۲ حقيقة النبوة ( حصہ اول) پر نہایت خوش ہوں کہ نہایت زبردست دلیل ہے اگر نسخ ثابت ہے تو تریاق القلوب کا حوالہ ناسخ ہے نہ کہ ریویو کا۔ کیونکہ ریویو کا مضمون پہلے کا ہے اور تریاق القلوب بعد کی کتاب ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ یہ اعتراض صرف دل خوش کن ہے ورنہ اصل میں اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ اس لئے کہ خود حضرت مسیح موعود نے اس کا فیصلہ کر دیا ہے یعنی آپ نے خود فرما دیا ہے کہ تریاق القلوب کا مضمون منسوخ ہے ریویو کے مضمون سے۔ اور اس بات کو سمجھنے کے لئے میں تریاق القلوب اور ریویو دونوں کے ان حوالہ جات کو پھر نقل کرتا ہوں جن میں اختلاف ہے۔ تریاق القلوب کا حوالہ صفحہ ۳۵۳) اس جگہ کسی کو یہ وہم نہ گزرے کہ اس تقریر میں اپنے نفس کو حضرت مسیح پر فضیلت دی ہے۔ کیونکہ یہ ایک جزئی فضیلت ہے جو ایک غیر نبی کو نبی پر ہو سکتی ہے ۔ “ ریویو کا حوالہ جلد اول صفحه ۲۵۷: تریاق القلوب صفحه ۵۳ شهر و حانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۴۸۱) خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے " ۔ ( ریویو آف ریلیجز جلد اول نمبر ۶ صفحه ۲۵۷ ) اب ان دونوں حوالوں سے ثابت ہے کہ تریاق میں تو آپ نے یہ د نے یہ دعوی کیا ہے کہ میں مسیح دعوة سے صرف جزوی فضیلت رکھتا ہوں اور اس سے افضل نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ نبی ہے اور میں غیر نہی۔ اس کے خلاف ریویو میں لکھتے ہیں کہ میں مسیح سے تمام شان میں بڑھا ہوا ہوں اب دیکھنا چاہئے کہ ان دونوں خیالوں میں سے حضرت مسیح موعود کسی کو رد کرتے ہیں اور کسے درست فرماتے ہیں اگر حقیقۃ الوحی میں سائل کے جواب میں آپ نے یہ جواب دیا ہو کہ میرا پہلے یہ خیال تھا کہ میں مسیح سے افضل ہوں لیکن بعد میں میرا یہ عقیدہ نہ رہا اور مجھے خدا تعالیٰ نے بتایا کہ تو نبی نہیں وہ نبی تھا۔ غیر نبی نبی سے افضل کس طرح ہو سکتا ہے تب تو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ تریاق القلوب والا عقیدہ ناسخ تھا اور ریویو دالا عقیدہ منسوخ لیکن اگر اس کے خلاف آپ اس عقیدہ کو جو تریاق القلوب میں ظاہر فرمایا ہے پہلا قرار دیں اور اپنے افضل ہونے والے عقیدہ کو بعد کا قرار دیں تو پھر ہر ایک شخص کو یہ قبول کرنا ہو گا کہ مسیح موعود کے نزدیک تریاق القلوب والا حوالہ منسوخ ہے اور ریویو والا ناسخ ۔ چنانچہ جب ہم حقیقۃ الوحی کو دیکھتے ہیں تو اس میں یہ لکھا پاتے ہیں : ” اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ مسیح ابن مریم آخری خلیفہ موسی علیہ السلام کا ہے اور میں