انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 341

۳۴۱ اللہ تعالیٰ کی مدد صادقوں کے ساتھ ہے ’’شیخ عبدالخالق نو مسلم کے مکان پر ایام جلسہ میر قاسم علی صاحب۔ایڈیٹر الحق اور جناب قاضی محمد یوسف صاحب اور مسیح اللہ خان صاحب کی موجودگی میں مطیع اللہ خان صاحب کی زبان سے میں نے سناکہ انہوں نے احمد یہ بلڈنگز میں حضرت صاجزادہ صاحب مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے بعض خطوط کی نقل دیکھی ہے جن میں ایک اس خط کی نقل تھی جو سانزادہ صاحب نے نواب لفٹنٹ گورنر بہادر پنجاب کی خدمت میں بھیجی تھی اور جس میں درخواست کی تھی کہ گورنمنٹ دخل دے کر مسلمانوں سے میری (حضرت صاجزاده صاحب) خلافت منوائے اور مسلمان مجھے خلیفۃ المسیح تسلیم کرلیں اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لاٹ صاحب کا جواب بھی بیان کیا تھا کہ انہوں نے صاف جواب دے دیا کہ ہم اس معاملے میں دخل نہیں دیے۔مطیع اللہ خان صاحب کے اس بیان پر قاضی محمد یوسف صاحب نے فرمایا کہ وہ خط جعلی ہیں حضرت صاجزاده صاحب اس بیہودہ فعل سے مبرّاہیں ‘‘ سید إسحاق المشتر مرزا محموداحمد