انوارالعلوم (جلد 2) — Page 292
۲۹۲ ہاں آنحضرت اﷺکی طرف بھی یہ پیشگوئی بوجہ آقا اور استاد ہونے کے اشارہ کرتی ہے۔خواجہ صاحب یہ بھی لکھتے ہیں کہ اگر حضرت مرزا صاحب احمدتھے تو پھر احمد رسول کا کلمہ کیوں نہیں پڑھتے مگر خواجہ صاحب نے اتنانہیں سوچا کہ آپ بھی تو آنحضرت کواحمد مانتے ہیں۔اور آپ کا یقین ہے کہ ان کا نام احمد تھا۔پھر کیا آپ کلمہ شہادت لا الہ الا اللہ احمد رسول اللہ پڑھا کرتے ہیں؟ اگر باوجود اس کے کہ آنحضرت ﷺ کا نام کلمہ شہادت میں داخل ہے آپ محمد رسول اللہ کی بجائے احمد رسول اللہ نہیں کہتے تو ہمیں کس طرح مجبور کرتے ہیں کہ ہم احمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھیں اور مسیح موعود کو مراد لیں۔اگر یہ کلمہ پڑھنا ضروری تھا تو پہلا فرض آپ کاتھا کہ آپ پڑھتے کیونکہ ہمارے لئے تو ابھی بہت سے مراحل طے کرنے باقی تھے۔اول یہ کہ ہر نبی کے نام کا کلمہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں دوم یہ کہ جب شریعت آنحضرت ﷺ کی ہے تو پھر کسی اور نبی کا کلمہ پڑھا جاسکتا ہے یا نہیں لیکن آپ کے لئے تو کچھ مشکل نہیں نبی کریم اﷺکا نام کلمہ شہادت میں پڑھنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور آپ کا نام آپ امانتے بھی ہیں پھر کیوں آپ محمد رسول اللہ کی جگہ احمد رسول اللہ کہنا نہیں شروع کردیتے ہیں یہ اعتراض تو آپ پر پڑتا ہے نہ مجھ پر پھر آپ وه الفاظ تو قرآن کریم سے بتائیں کہ اس مبشرکا کلمہ بھی پڑھنا چاہئے۔اسمه أحمد والی آیت میں اس بات کا کہیں ذکر نہیں کہ اس کا کلمہ پڑھا جائے تاکہ اگر ہم مرزا صاحب کراحمد نبی مانیں تو اس سے کلمہ پڑھنا بھی ہم پر فرض ہو جائے اس آیت میں کوئی ایسے الفاظ ہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ یہ امر شریعت والا نبی ہو گا کہ ہمیں کہا جائے کہ ہم ایک نئی شریعت لائیں قرآن کریم کے الفاظ صاف ہیں۔ان سے باہر جانے کا کسی کو حق نہیں اور اگر ہر رسول کا کلمہ پڑھنا ضروری ہوتا ہے تو چاہئے کہ لا إله إلا الله محمد رسول اللہ موسیٰ رسول اللہ عیسٰی رسول الله و غیرھم من الانبیاء کے نام کو بھی کلمہ شہادت میں شامل کیا جائے خواجہ صاحب یہاں گنجائش نہیں ورنہ میں آپ کو بتاتا کہ کلمہ شہادت میں صرف محمد رسول الله ﷺ کے نام کے پڑھنے کی اجازت ہے اور کسی نبی کو یہ رتبہ نہیں دیا گیا خواہ نیا ہو یا پرانا یہ ایک خاص فضل ہے جن میں سوائے آپ کے اور کوئی شریک نہیں اور اگر یہ نہ بھی ہو تا تب بھی آپ کا نام ہم تب ترک کرتے اگر نعوذ باللہ آپ کی شريعت منسوخ قراردیتے۔خواجہ صاحب نے لکھا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا تسمہ کھولنے کےقابل بھی صحابہؓ نہ تھے ایسے کلمات منہ سے نکالنے والے کو میں جاہل سمجھتا ہوں بشرطیکہ خواجہ