انوارالعلوم (جلد 2) — Page 289
انوار العلوم جلد ۲ ۲۸۹ القول الفصل قَبلْتَ هُذَا فَدَخَلْتَ فِي حِفْظِ اللَّهِ وَ كَلَاهُ مِنْ كُلِّ دَجَالٍ وَ نَجَوْتَ مِنْ كُلِّ ضَلَالٍ ( اعجاز الح صفحه ۱۲۵-۱۲۶ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۱۲۷-۱۲۸) (ترجمہ) اور عیسی نے كَزَرْعِ اخْرَجَ شَطْئَةَ الآیہ میں وَآخَرِينَ مِنْهُم والی جماعت اور ان کے امام کی طرف اشارہ کیا ہے بلکہ اسمه احمد کہہ کر صریح طور پر اس امام کا نام بھی بتا دیا ہے۔ اور اس مثال میں (یعنی گزَرْعِ اَخْرَجَ شَطْہ میں) جو قرآن کریم میں مذکور ہوئی ہے۔ حضرت عیسی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مسیح موعود کا ظہور نرم و نازک پودے کے مشابہ ہو گا سخت چیز سے مشابہت نہیں رکھتا ہو گا۔ پھر منجملہ قرآنی لطائف کے ایک یہ نکتہ ہے کہ احمد نام کا تو عیسی کی پیشگوئی میں ذکر کیا ہے اور محمد کا حضرت موسی کی پیشگوئی میں ناکہ پڑھنے والے کو یہ نکتہ معلوم ہو جائے کہ جلالی نبی یعنی موسیٰ نے ایسا نام پیشگوئی میں اختیار کیا جو اس کے اپنے حال کے موافق تھا۔ یعنی محمد جو جلالی نام ہے اور اسی طرح حضرت عیسٰی نے اسم احمد کو پیشگوئی میں ظاہر کیا جو جمالی نام ہے کیونکہ حضرت عیسیٰ جمالی نبی تھے اور قہر و قتال سے انہیں کچھ حصہ نہیں دیا گیا تھا۔ خلاصہ کلام یہ کہ (موسی دھیٹی میں سے) ہر ایک نے اپنے مثیل تام کی طرف اشارہ کیا۔ اس نکتہ کو یاد رکھو کیونکہ یہ تمام ادہام سے نجات دینے والا ہے۔ اور جلال اور جمال دونوں کو خوب واضح کرتا ہے۔ اور پردہ اٹھا کر اصل حقیقت دکھا دیتا ہے اور جب تم اس کو تسلیم کر لو گے اور اسے مان لو گے تو اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں داخل ہو کر ہر ایک دجال سے بچ جاؤ گے اور ہر ایک گمراہی سے نجات پا جاؤ گے"۔ ان حوالوں سے آپ کو یہ تو معلوم ہو گیا ہو گا کہ اس پیشگوئی کا مصداق حضرت نے اپنے آپ کو قرار دیا ہے۔ اب رہا یہ سوال کہ پھر آپ نے اس آیت کو آنحضرت ا پر کیوں چسپاں کیا ہے تو اس کا یہ جواب ہے کہ جس قدر پیشگوئیاں آپ کی امت کی ترقی کی نسبت ہیں ان کے پہلے مظہر تو آنحضرت ہی ہیں اگر آپ احمد نہ ہوتے تو مسیح موعود کیونکر احمد ہو سکتا تھا۔ مسیح موعود کو تو جو کچھ ملا ہے وہ آنحضرت ا کے طفیل ملا ہے۔ اگر ایک صفت کی نفی آنحضرت ا سے کی جائے تو ساتھ ہی اس کی نفی حضرت مسیح موعود سے ہو جائے گی۔ کیونکہ جو چیز چشمہ میں نہیں وہ گلاس میں کہاں سے آسکتی ہے۔ پس آنحضرت الی احمد تھے اور اس پیشگوئی کے اول مظہر وہ تھے۔ لیکن چونکہ اس میں ایک ایسے رسول کی پیشگوئی ہے جس کا نام احمد ہے۔ اور آنحضرت کی صفت احمد تھی نام احمد نہ تھا۔ اور دوسرے جو نشان اس کے بتائے گئے ہیں۔ وہ اس زمانہ میں پورے ہوئے ہیں۔ اور مسیح موعود پر پورے ہو۔ موعود پر پورے ہوئے ہیں۔ اور آپ کا نام احمد تھا اور آپ احمد کے