انوارالعلوم (جلد 2) — Page 261
انوار العلوم جلد ۲ ۲۶۱ برکات خلافت اور کوئی جگہ نہیں ہے کہ بھاگ کر تیری سزاؤں سے بیچ سکوں سوائے اس کے میرا کوئی چارہ نہیں کہ تجھ ہی سے مار کھا کر تیرے ہی آگے کروں۔ خدا یا گواہ رہو کہ جو کتاب آپ نے نازل کی ہے میں اس پر اور وہ نہیں جو آپ نے بھیجا ہے اس پر ایمان لایا۔ غرض رسول کریم ﷺ نے اس قسم کے بہت سے اذکار مقرر فرمائے ہیں۔ مگر ہماری جماعت کی اس طرف بہت کم توجہ ہے تم اس طرف توجہ کرو۔ مگر نیت اور ارادہ ساتھ ہو سب کام خدا تعالیٰ کو مد نظر رکھ کر کرو اللہ تعالی ہماری ساری جماعت کو اس بات کی توفیق دے کہ وہ نیک اور متقی ہو جائے ۔ دنیا سے غفلت دور ہو اور لوگ پھر اس پیارے کا چہرہ دیکھ لیں جس کو دیکھ کر اور کسی کی طرف کوئی جا نہیں سکتا۔ آمین