انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 243

۲۴۳ رکھتے ہیں۔فرمایا اﷲ کو اس کی بھی ضرورت نہیں ہے۔وہ سب کام خود کر رہا ہے اور اﷲ کی طاقت ایسی وسیع ہے کہ کوئی چیز اس کے قبضہ سے باہر نہیں اور نہ کسی چیز کا انتظام اور حفاظت اس کوتھکا سکتا ہے۔وَھُوَا لْعَلِیُّ الْعَظِیْم: اب ایک ہی اعتراض رہ جاتا تھا اور وہ یہ کہ مانا کہ خدا کو علم کے لئے اور مدد کے لئے کسی کی ضرورت نہیں مگر شان و شوکت بھی تو کوئی چیز ہے اس کے اظہار کے لئے ہی اس نے درباری مقرر کئے ہوں گے۔اس اعتراض کو وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْم کہہ کر رد فرما دیا۔یعنے وہ بہت بڑا ہے اور کوئی چیز نہیں ہے جو اس کے ساتھ مل کر اس کے رتبہ کو بڑھا سکے۔جو چیز خدا کے ساتھ ملے گی اس کا اپنا ہی رتبہ بڑھے گا نہ کہ خدا کا۔پس یہ خیال کرنا کہ اﷲ نے شان و شوکت کے لئے درباری مقرر کئے ہوں گے ٹھیک نہیں ہے۔وہ سب چیزوں پر غالب ہے اس لئے اس کی فرمانبرداری کرنے سے کوئی انکار بھی نہیں کر سکتی۔یہ وہ خدا ہے جو واقعی خدا ہے اور ایسا کوئی اور نہیں ہے۔اگر ایسے خدا کے ہوتے ہوئے کوئی کسی اور کی طرف جائے تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہے۔اگر کسی شخص کو نہایت عمدہ کھانا ملے اور وہ اسے چھوڑ کر نجاست کی طر ف دوڑے۔اگر کسی شخص کو عمدہ کپڑا ملے اور وہ اسے چھوڑ کر میلی کچیلی لنگوٹی باندھ لے تو بتاؤ وہ دانا اور عقلمند کہے جانے کے قابل ہے ہرگز نہیں۔دانا وہی ہے جو بہتر چیز کو پسند کرے۔پس اﷲ تعالیٰ سے بہتر کوئی نہیں ہے۔میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ اﷲ ہی ہر وقت تمہارے مد نظر ہو کیونکہ اس کے مقابلہ میں دنیا کی تمام چیزیں ہیچ ہیں اور کوئی چیز اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔دیکھو چاند چمکتا ہے اور نہایت بھلا معلوم ہوتا ہے لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ چاند کاذاتی فخر ہے نہیں ایسا نہیں۔چاند در حقیقت سورج کی چمک کو ظاہر کرنے کافخر رکھتا ہے لیکن کیا پھر سورج کی روشنی اس کی ذاتی روشنی ہے نہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے روشنی حاصل کرتا ہے پس چاند اگر چمکتا ہے اور سورج اگر روشن ہے اور یہ دونوں ہمیں خوبصورت اور مفید معلوم ہوتے ہیں تو ان کا خوبصورت ہونا اور مفید ہونا دراصل ہمیں اﷲ تعالیٰ کے حسن اور اس کے رحیم کریم ہونے کی طرف متوجہ کر رہا ہے۔اسی طرح دنیا میں جس قدر بھی خوبصورت چیزیں ہیں ہم انہیں خوبصورت کہتے ہیں مگر ان کو اﷲ تعالیٰ سے ہی خوبصورتی ملی ہے اس لئے وہی سب خوبصورتیوں والا ہے۔اسی لئے سورہ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنِ تما م تعریفیں اﷲ کے لئے ہی ہیں اور وں کے لئے اس لئے نہیں کہ خدا رب العلمین ہے۔سب کو