انوارالعلوم (جلد 2) — Page 238
انوار العلوم جلد ۲ پھانسی پانے والا کون تھا۔ ۲۳۸ برکات خلافت میں تمہیں بڑے زور سے بتلاتا ہوں کہ دنیا میں لوگ خدا تعالی سے غافل ہو گئے ہوشیار ہو جاؤ ہیں۔ حالانکہ اس سے : ں۔ حالانکہ اس سے بڑھ کر خوبصورت اس سے بڑھ کر محبت کرنے والا اس سے بڑھ کر پیارا اور کوئی نہیں ہے۔ تم لوگ اگر پیار کرو تو اس سے کرو۔ محبت لگاؤ تو اسی سے لگاؤ ڈرو تو اس سے ڈرو، خوف کرو تو اسی سے کرو۔ اگر وہ تمہیں حاصل ہو جائے تو پھر تمہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں رہ جاتی اور کوئی روک تمہارے سامنے نہیں ٹھر سکتی۔ پس تم اپنے نفسوں کو پکھلاؤ اور تبدیلی پیدا کر لو۔ اللہ تعالیٰ کیا ہے اور کیسا خوبصورت ہے اس کا بیان سورہ فاتحہ میں پڑھ لو۔ اگر تم اس کی خوبصورتی کا ایک جلوہ دیکھ لو۔ تو پھر کسی خوبصورتی کے دیکھنے کی تمہیں حاجت نہیں ہے۔ انسان دنیا کی کسی خوبصورت چیز کو دیکھ کر اس پر لٹو ہو جاتا ہے لیکن اسے دل میں سوچنا چاہئے کہ جس ہستی نے اس خوبصورت چیز کو بنایا ہے وہ کس قدر خوبصورت ہوگی۔ اللہ تعالٰی کا جلوہ دیکھنے کے لئے کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر انسان کے دل میں خدا کا جلوہ ہے۔ اگر وہ غور کرے تو بہت جلدی اس تک پہنچ سکتا ہے۔ دنیا کی ہر ایک چیز اور ایک ایک ذرہ خدا تعالی کے وجود پر شہادت دے رہا ہے۔ اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو پکار پکار کر خالق کون و مکان کی گواہی نہ دے رہی ہو - کاغذ ، قلم ، میز کرسی ، زمین جس پر تم بیٹھے ہو کپڑے جو تم پہنے ہوئے ہو تمہارے ہاتھ پاؤں ناک کان ہر ایک خدا کی ہستی پر دلالت کر رہے ہیں۔ عمدہ کپڑے خوبصورت عورت ، اعلیٰ خوراک مال و دولت کو لوگ پسند کرتے ہیں۔ لیکن ہم کہتے ہیں کہ ذرا تم اس بات پر تو غور کرو کہ جو ان کو پیدا کرنے والا ہے وہ کس قدر ر خوبصورت ورت ہو گا۔ پھر تم کیوں اس سے محبت نہیں کرتے - الله لا إله إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلا نَوْ مُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرہ:۲۵۷) یہ بڑی زبر دست آیات ہیں۔ ان میں نہایت عالیشان تعلیم ہے رسول کریم رات کو سوتے وقت تین دفعہ ان آیات کو پڑھ کر اپنے بدن پر پھونکتے تھے۔ پس ہر ایک مسلمان پر آپ کی سنت پر عمل کرنا واجب ہے۔ ان آیات میں پہلی بات جس کی طرف انسان کو متوجہ کیا گیا ہے۔ الله لا اله الا هو ہے یعنی اے انسان خدا کو دیکھ کہ صرف وہی تیرا معبود ہے۔ اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔ دنیا میں ہر ایک چیز کی قدر اسکی کمیابی اور بہتات کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ بیاور