انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 179 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 179

انوار العلوم جلد ۲ چهارم) کس طرح سچا ثابت ہو تا؟ ۱۷۹ برکات خلافت ۔ (۱۰) اگر بعض لوگ یہ نہ کہتے ۔ کہ حضرت ام المؤمنین خلافت کے لئے منصوبے باندھتی رہی ہیں اور عورتوں میں اس بات کو پھیلاتی رہی ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی کے لئے خدا تعالیٰ کی رضا کو چھوڑ دیا ہے تو یہ خواب کیونکر پوری ہوتی جو آپ نے ۱۹ مارچ ۷ ۱۹۰ء کو دیکھی۔ اور فرمایا خواب میں میں نے دیکھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ ” میں نے خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے ۔ “ اس پر میں نے ان کو جواب میں یہ کہا۔ اس سے تو تم پر حسن چڑھا ہے ۔ (تذکرہ صفحہ ۷۰۷ ایڈیشن چهارم) (11) ہاں اگر میری عداوت کی وجہ سے میرے ان چھوٹے بھائیوں پر حملے نہ کئے جاتے جو ابھی تک عملی میدان میں داخل ہی نہیں ہوئے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو حضرت صاحب کی یہ خواب جو آپ نے ۲۱ اگست ۱۹۰۶ء کو بنائی تھی کس طرح پوری ہوتی فرمایا " شب" شب گزشتہ کو میں نے خواب میں دیکھا کہ اس قدر زنبور ہیں کہ تمام سطح زمین ان سے پُر ہے اور ٹڈی دل سے زیادہ ان کی کثرت ہے۔ اس قدر ہیں کہ زمین کو قریباً ڈھانک دیا ہے اور تھوڑے ان میں سے پرواز بھی کر رہے ہیں جو نیش زنی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مگر نا مراد رہے اور میں اپنے لڑکوں شریف اور بشیر کو کہتا ہوں کہ قرآن کی یہ آیت پڑھو اور بدن پر پھونک لو کچھ نقصان نہیں کریں گے ۔ اور وہ آیت یہ ہے - وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِینَ ۔ " ( تذکرہ صفحہ ۶۶۹ ایڈیشن چهارم) et (۱۲) اگر قادیان کے رہنے والوں پر حملے نہ کئے جاتے تو خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی۔ که ولا وَلَا تَسْلَمُ مِنَ النَّاسِ أَصْحَابُ الصَّفَةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا اَصْحَابُ الصُّفَةِ تَر: تَفِيضُ مِنَ الدَّمع ( تذکره صفحه ۵۲ ایڈیشن چهارم) جن ترى اعينهم (۱۳) اس وقت قادیان کو چھوڑ کر اگر لاہور کو مدینہ المسیح نہ بنایا جاتا ہو تا تو حضرت مسیح موعود کو آج سے تمھیں ۳۰ سال پہلے یہ کیوں دکھایا جاتا کہ قادیان کا نام قرآن شریف کے نصف میں لکھا ہوا ہے۔ اور یہ دکھایا گیا کہ دنیا میں عزت والے تین گاؤں نہیں ایک مکہ - در سرامدینہ - اور تیسرا قادیان- کا ذکر قرآن کریم میں۔ ں ہے ۔ پھر یہ الہام کیوں ہوتا؟ کہ خدا قادیان میں نازل ہو گائے ۔ ہو گائے نومبر ۱۹۰۲ء البدر جلد نمبر ۲ صفحه ۱۱- تذکرہ صفحہ ۷۶۰۷۵ ایڈیشن چهارم) اگر لاہور کو قادیان کے مقابلہ میں نہ کھڑا کیا جانا ہو تا تو اس طرح خصوصیت سے قادیان کا کیوں ذکر ہوتا۔ (۱۴) اگر خاندان نبوت پر کوئی اعتراض کرنے والا نہ ہوتا۔ تو حضرت مسیح موعود الوصیت میں یہ جن سے مراد کمینہ دشمن نہیں ه شریف