انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 155 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 155

- انوار العلوم جلد ۲ بسم الله الرحمن الرحیم ۱۵۵ برکات خلافت محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم برکات خلافت تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی جو بے ۲ دسمبر ۱۹۱۴ء کو سالانہ جلسہ کے موقع پر ہوئی اشْهَدُ انْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَاشْهَدانَ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ امَّا بَعْدُ فَاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نعبدو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلـ عَلَيْهِمْ غَيْرِ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ، آمين ۔ میں نے کچھ ضروری باتیں آپ لوگوں کے سامنے بیان کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک وہ بات بھی ہے جو میرے خیال میں احمدیت کے لئے ہی نہیں بلکہ اسلام کے قیام کا واحد ذریعہ ہے اور جس کے بغیر کوئی انسان اللہ تعالی تک پہنچ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی مسلمان مسلمان ہو سکتا ہے مگر کوئی انسان خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے بغیر اس کو حاصل بھی نہیں کر سکتا۔ اس کے علاوہ کچھ اور بھی ضروری باتیں ہیں۔ مگر اس سے کم درجہ پر ہیں۔ میں نے ارادہ کیا ہے اگر اللہ تعالی کا فضل شامل حال ہوا اور اس کی رحمت میں اور معاون ہوئی تو انشاء اللہ وہ بات جو نہایت ضروری ہے اور جس کے پہنچانے کی مدت سے مجھے تڑپ تھی کل بیان کروں گا۔ آج ارادہ ہے کہ درمیانی باتیں جو اس سے کم درجہ پر ہیں مگر ان کا پہنچانا بھی ضروری ہے وہ پہنچادوں۔ اس ضروری بات کو کل پر رکھنے سے میری یہ بھی غرض ہے کہ جو نعمت آسانی سے مل جاتی ہے اور جس کے لئے محنت نہیں کرنی پڑتی اس