انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 144 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 144

۱۴۴ ہیں جبکہ زبردست بادشاہ اس خدا کے مرسل کے سلسلہ میں داخل ہوں گے لیکن مبارک ہے وہ جوسب سے پہلے اس نعمت کو حاصل کرتا ہے کیونکہ کوئی زمانہ آئے گا جبکہ اپنی بادشاہتیں دیکر خواہش کریں گے کہ ہمیں بھی وہ فضیلت حاصل ہو جائے جو مسیح موعود کے قریب کے لوگوں کو حاصل تھی۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کا سینہ کھول دے اور آپ کو میری باتوں پر غورکرنے کی توفیق دے کیونکہ اس کے فضل کے سوا کوئی کام نہیں ہو سکتا۔میں نے ایک حکم کے ماتحت جناب کو مخاطب کیا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ مجھے لغو حکم نہیں دیا گیا ضرور ہے کہ جلد یا بدیر میری یہ تحریر کوئی عظیم الشان نتیجہ پیدا کرے گی جو اس ملک کی قسمت میں ایک حیرت انگیز تغیر پیدا کردیگی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی باتیں لغو نہیں ہوتیں خد اکرے اس برکت میں سے جو جلد نازل ہونے والی ہے جناب کو بھی بہت حصہ ملے۔والسلام خاکسار مرزا محموداحمد خلیفہ ثانی حضرت مسیح موعودؑ۔