انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 508

۵۰۸ سکتے۔ورنہ کوئی شخص کہہ دے گا کہ اس حدیث میں چونکہ سب استعارے ہی استعارے ہیں۔اس لئے مسیح بھی ایک استعارہ ہے۔اور مہدی بھی ایک استعارہ ہے نہ کوئی مسیح آئے گا نہ کوئی مہدی آئے گا۔یہ سب استعارات ہیں جنہیں نہ سمجھ کر لوگ مسیح و مہدی کی انتظار کر رہے ہیں۔چنانچہ بعض لوگ اس مذہب کے ہیں بھی جو مسیح کی آمد اور مہدی کی آمد کی احادیث کو یا تووضعی قرار دیتےہیں یا صرف استعارات۔پس اگر ہرلفظ کو استعارہ قرار دیا جائز کر لیا جائے گا۔تو کسی کا یہ بھی حق ہوگاکہ مسیح اورمہدی کو بھی ایک استعارہ ہی قرار دے دے۔کسی لفظ کے استعارهً استعمال کی بھی کوئی وجہ ہوتی ہے نہ کہ بلا ثبوت ہر لفظ کو استعارہ قرار دیا جاسکتا ہے۔مگر صرف اس حدیث میں حضرت مسیح موعود کا نام نبی نہیں رکھا گیا۔اس کے علاوہ ایک اور حدیث بھی ہے جس میں مسیح موعود کونبی کے نام سے یاد کیا گیا ہے اور وہ یہ ہےالانبیاء اخوة لعلات امھا تھم شتی و دینھم واحد و انا اولی الناس بعیسی بن مریم لانہ لم یکن بینی و بینہ نبی و انہ نازل فاذا رایتموہ فاعرفوہ رجلا مربوعا الی الحمرة و البیاض علیہ ثوبان ممصران کان راسہ یقطر و ان لم یصبہ بلل فیدق الصلیب و یقتل الخنزیر و یضع الجزیة و یدعوا الناس الا الإسلام فیھلک اللہ فی زمانہ العلل کلھا الاالاسلام و یھلک اللہ فی زمانہ المسیح الدجال و تقع الامنة علی الأرض حتی ترتع الأسود مع الابل والنمار مع البقر والذناب مع الغنم و یلعب الصبیان بالحیات لا تضر ھم فیمکث اربعین سنة ثم یتوفی و یصلی علیہ المسلمون۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۴۰۶ مطبوعہ بیروت) یعنی انبیاء علاتی بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں ان کی مائیں تو مختلف ہوتی ہیں اور دین ایک ہوتا ہے۔اور میں عیسی ٰبن مریم سے سب سے زیادہ تعلق رکھنے والا ہوں۔کیونکہ اس کے اور میرے درمیان کوئی نبی نہیں۔اور وہ نازل ہونے والا ہے۔پس جب اسے دیکھو تو اسے پہچان لو کہ وہ درمیانہ قامت سرخی سفیدی ملا ہؤا رنگ-زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے۔اس کے سرسے پانی ٹپک رہا ہو گا گو سر پر پانی نہ ہی ڈالا ہو۔اور وہ صلیب کو توڑے گا۔اور خنزیر کو قتل کرے گا اور جز بہ ترک کر دے گا۔اور لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے گا۔اس کے زمانہ میں اللہ تعالی ٰسب مذاہب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام ره جائے گا۔اور اس کے زمانہ میں اللہ تعالی ٰسے دجال کو ہلاک کردے گا اور زمین میں امن قائم ہوگا یہاں تک کہ شیراونٹوں کے ساتھ اور چیتے گائے بیلوں کے ساتھ اور بھیڑیئے بکریوں کے ساتھ