انوارالعلوم (جلد 2) — Page 501
۵۰۱ تیسری فصل نبوت مسیح موعودؑ کے متعلق چند ضروری امور کے بیان میں گو حقیقۃ النبوة کے ابتدائی صفحات میں میں نے نبوت کے متعلق بٹ کو دو فصلوں میں تقسیم کر دیا تھا۔اور وہ دونوں فصلیں معه ضروری ضمیمہ جات کے میں لکھ چکا ہوں۔لیکن چونکہ میرامنشاء ہے کہ اس مسئلہ پر اس رنگ میں بحث کر دی جائے کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو سعید روحوں کے لئے وہ ایک مخزن کا کام دے۔اور ہمیشہ مسئلہ نبوت کے متعلق بحث کرتے وقت جہاں تک اللہ تعالیٰ ان کو فہم دے۔وہ اس کتاب کے ذریعہ اپنے مخالف پر حجت پوری کر سکیں۔اس لئے میں نے تیسری فصل اور بڑھا دی ہے جس میں نبوت مسیح موعود کے متعلق بعض دلائل بیان کرنے اور اس امر پر بحث کرنے کا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کے علاور اس امت میں کوئی اور بھی نبی گزرا ہے یا نہیں۔اوراگر | نہیں تو اس کا کیا ثبوت ہے۔اور کیا وجہ ہے کہ اب تک کوئی اور نبی نہیں ہوا۔اسی طرح اور ایسے امور جن پر کچھ تحریر کرنا ضروری ہے۔لکھ دیئے جائیں۔انشاء اللہ تعالیٰ و ماتوفيقي الا بالله العلي العظيم - حضرت مسیح موعود کی نبوت پر بعض دلائل گو میرا ارادہ تھا کہ اس رسالہ میں جواب کتاب کی صورت اختیار کر چکا ہے ختم نبوت پر بھی کسی قدر اجمال کے ساتھ بحث کر دوں لیکن چونکہ اس سے حصہ اول کا حجم بہت بڑھ جائے گا۔اور اشاعت میں دیر ہو جائے گی۔اس لئے اس امر کو حصہ دوم کی تالیف تک ملتوی رکھتا ہوں۔اور اگر اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل اور رحم سے اس امر کی توفیق عنایت فرمائے کہ میں حقيقۃ النبوة کے حصہ ووم کی تالیف کا کام کر سکوں تو اسی میں ختم نبوت پر بحث کر دی جائے گی تاکہ یہ مسئلہ نہ صرف احمدیوں کے لئے صاف ہو جائے بلکہ غیراحمدیوں کے لئے بھی اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ ہدایت کا رستہ کھول دے وان الله على كل شي قدير فی الحال میرا ارادہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی