انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 491 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 491

۴۹۱ اسی طرح مشکل کا لفظ ہے۔قرآن کریم کی اصطلاح میں اس لفظ کے معنی ہیں ایک بات اور قول کے جیسے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِ لَعَلِّیْۤ اَعْمَلُ صَالِحًا فِیْمَا تَرَكْتُ كَلَّاؕ-اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآىٕلُهَاؕ-وَ مِنْ وَّرَآىٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ ( المؤمنون -۱۰۰۔۱۰۱)یعنی جب کفار میں سے کسی پر موت وارد ہوتی ہے تووہ کہتا ہے کہ اے الہٰی مجھے واپس لوٹادیجئے۔مجھے واپس لوٹادیجئے مجھے واپس لوٹادیجئے تاکہ میں اس میں جو پیچھے چھوڑ آیا ہوں۔کچھ نیک عمل کرلوں۔خبردار !یہ ایک بات ہی ہے جو اس نے کہہ دی۔ورنہ ان کے پیچھے تو ایک روک حائل ہے قیامت تک۔اس آیت میں ایک پورے فقرہ کو کلمہ کہا ہے اور قرآن کریم میں بیسیوں کہ یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔اور ہر جگہ جملے اور فقرہ کے معنوں میں ہی آیا ہے۔رسول الله ﷺ بھی انہی معنوں میں اسے استعمال فرماتے ہیں۔جیسے کہ فرمایا اصدق کلمة قالھا لبیدالا كل شي ماخلا الله باطل۔پس محاوره اسلام میں کلمہ کالفظ جملہ اور فقره کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔اسی طرح عوام میں بھی یہ لفظ ان معنوں میں استعمال ہوتاہے۔لیکن صرف و نحو کی کتب میں یہ لفظ ایک الگ اصطلاح کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے۔اور کلمہ لفظ مفرد کو کہتے ہیں پس ایک نحوی جب اس لفظ کو مفرد کے معنوں میں بولے گا تو اس کے حقیقی معنی ہوں گے۔اور اگر جملہ کے معنوں میں بولے گا تو یہ اس کے مجازی معنی ہوں گے لیکن اگر عام بول چال یا دین کی گفتگو میں کلمہ کا لفظ آئے گا۔اور اس سے مراد جملہ یا فقرہ لیا جائے گا تو اسے مجازی نہیں کہیں گے۔بلکہ یہی کہیں گے کہ عام بول چال کے لحاظ سے حقیقی معنوں میں استعمال ہؤا ہے۔اور نحویوں کی اصطلاح کے روسے مجازی معنوں میں اور اس مجازی کے یہ معنی نہ ہوں گے کہ فقره در حقیقت کلمہ ہو تاہی نہیں۔غرض کہ مجاز بھی حقیقت بن جاتاہے اور کبھی حقیقت مجاز بن جاتی ہے، اور ایک ہی لفظ ایک معنوں کے لحاظ سے شریعت میں مجاز ہوتا ہے لیکن لغت میں حقیقت ہو جا تا ہے ، اور کبھی لغت میں مجاز ہوتا ہے۔اور عرف خاص میں حقیقت ہو جاتا ہے اور مجاز کے معنی ہمیشہ ایک سے ہی نہیں رہتے بلکہ مختلف حالات میں بدلتے رہتے ہیں۔اور جس لفظ کی نسبت کہہ دیں کہ یہ مجازی رنگ میں استعمال ہوا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ کسی اعتبار سے بھی اسے حقیقت نہیں کہہ سکتے۔بلکہ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ جن حقیقی معنوں کو مد نظر رکھ کر اسے استعمال کیا گیا ہے۔وہ اس میں نہیں پائے جاتے۔گو ممکن ہے کہ کسی دوسرے اعتبار سے وہ لفظ حقیقت بھی ہو۔جیسا کہ تلویح جوعلم