انوارالعلوم (جلد 2) — Page 269
۲۶۹ کہلاتے تھے جس لحاظ سے آپ اپنے آپ کو نبی کہتے ہیں:۔’’یہ ضرور یاد رکھو کہ اس امت کے لئے وعدہ ہے کہ وہ ہر ایک ایسے انعام پائے گی جو پہلے نبی اور صدیق پا چکے ہیں۔یس منجملہ ان انعامات کے ده نبو تیں اور پیشگوئیاں ہیں جنکے رو سے انبیاءعلیم السلام نبی کہلاتے رہے۔(اشتہار ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۵حاشیه روحانی خزائن جلد ۸ اصفحہ ۲۰۹) اسی طرح اسلام کی اصطلاح میں نبی جس شخص کا نام ہوتا ہے اس کی نسبت فرماتے ہیں:۔"خدا نے قدیم سے اور جب سے کہ انسان کو پیدا کیا ہے یہ سنت جاری کی ہے کہ وہ پہلے اپنےفضل عظیم ہے جس کو چاہتا ہے اس پر روح القدس ڈالتا ہے اور پھر روح القدس کی مدد سے اس کے اندر اپنی محبت پیدا کرتا ہے اور صدق و ثبات بخشا ہے اور بہت سے نشانوں سے اس کی معرفت کو قوی کر دیتا ہے اور اس کی کمزوریوں کو دور کردیتا ہے یہاں تک کہ وہ سچ مچ اس کی راہ میں جان دینے کو تیار ہوتا ہے اور ایسے شخص میں ایک طرف تو خدا تعالیٰ کی ذاتی محبت ہوتی ہے اوردوسری طرف بنی نوع کی ہمدردی اور اصلاح کا بھی ایک عشق ہو تا ہے اسی وجہ سے ایک طرف تو خدا کے ساتھ اس کا ایساربط ہوتاہے کہ اس کی طرف ہروقت کھینچا چلا جاتا ہے اور دوسری طرف نوع انسان کے ساتھ بھی اس کو ایسا تعلق ہوتا ہے جو انکی مستعد طبائع کو اپنی طرف کھینچتا ہے جیساکہ آفتاب زمین کے تمام طبقات کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے اور خود بھی ایک طرف کھینچا جا رہا ہے۔یہی حالت اس شخص کی ہوتی ہے ایسے لوگوں کو اصطلاح اسلام میں نبی اور رسول اور محدث کہتے ہیں اور وہ خدا کے پاک مکالمات اور مخاطبات سے مشرف ہوتے ہیں اور خوارق ان کے ہاتھ پر ظاہرہوتے ہیں اور اکثر دعائیں ان کی قبول ہوتی ہیں اور اپنی دعاؤں میں خدا تعالی ٰسے بکثرت جوابپاتے ہیں" (لیکچر سیالکوٹ سے صفحہ ۲۲۔۲۳، روحانی خزائن جلد ۲۰ ملی ۲۲۴، ۲۲۵) اس بات پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے اس امر کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے کہ گو آپ رسول اورنبی کو ایک ہی خیال فرماتے تھے اور ان دونوں ناموں میں فرق نہ فرماتے تھے لیکن آج کل کےمسلمانوں میں سے ایک جماعت میں چونکہ یہ غلط خیال بھی پھیلا ہوا ہے کہ نبی اور رسول میں فرق ہوتا ہے اور رسول وہ ہے جو شریعت لائے اور نبی وہ جو ہر ایک پہلے نبی کی اطاعت سے آزاد ہو۔اس لئے آپ نے کبھی کبھی لوگوں کے اس خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ میں رسول نہیں ہوں لیکن وجہ وہی بتائی ہے کہ میں کوئی کتاب نہیں لایا۔چنانچہ فرماتے ہیں:۔من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب