انوارالعلوم (جلد 2) — Page 251
۲۵۱ روحانیت کا پہلا درجہ : انسان کا پہلا درجہ جمادات سے مشابہ ہوتا ہے اور یہ بد ترین درجہ ہے۔ایسے لوگوں کو بھلی بری بات کے پہچاننے کی حس ہی نہیں ہوتی۔ان کے سامنے کوئی لاکھ شور مچائے ان کو کچھ بھی احساس نہیں ہوتا کیونکہ ان میں ترقی کرنے کا مادہ ہی نہیں ہوتا۔ایسے لوگوں کو خواب اور الہام بھی نہیں ہوتا۔ان کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے۔ثم قَسَتْ قُلُوْبُکُمْ مِّنْ م بَعْدِ ذٰلِکَ فَھِیَ کَالْحِجَارَۃِ اَوْ اَشَدُّ قَسْوَۃً وَاِنَّ مِنَ الْحِجَارَۃِ لَمَایَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْھٰرُط وَ اِنَّ مِنْھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْہُ الْمَآئُط وَاِنَّ مِنْھَا لَمَا یَھْبِطُ مِنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِط وَمَا اللّٰہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْلَمُوْنَ۔(البقرہ :۷۵)یعنی یہ لوگ ایسے بگڑے کہ پتھروں کی طرح ہو گئے اور ان کے اندر ترقی کرنے کا کوئی مادہ نہ رہا۔ایک چھوٹا سا بیج بھی جب زمین میں پڑ رہے اور اس کو پانی دیا جاتا ہے تو وہ بڑھ کر عظیم الشان درخت ہو جاتا ہے لیکن ایک پتھر سے کوئی لاکھ کوشش کرے۔پھر بھی اس کو ذرا فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔تو انسانی روحانیت کا سب سے ادنیٰ درجہ وہ ہے کہ جس میں علم اور احساس ہی نہیں ہوتا۔اسلام انسانوں میں ایسا احساس اور سمجھ پیدا کرنا چاہتا ہے کہ جو کام وہ کریں ان کو معلوم ہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں لیکن اس درجہ کے انسان جو کہ میں نے بیان کیا ہے کچھ سمجھ نہیں رکھتے۔زمانہ کے واقعات جس طرح الٹائے پلٹائے جاتے ہیں اسی طرح وہ بھی کرتے رہتے ہیں جب انہیں بھوک لگتی ہے پیٹ میں کچھ ڈال لیتے ہیں۔نیند آتی ہے سو رہتے ہیں شہوت ہوتی ہے شہوت رانی کر لیتے ہیں۔اس لئے یہ خدا تعالیٰ کے حضور کسی انعام کے مستحق نہیں ہوتے۔روحانیت کا دوسرا درجہ :اس سے اوپر کا درجہ نباتات سے مشابہ ہے۔اصل میں انسان کے جسم میں ساری چیزیں ہیں۔بعض اجزاء جمادات کے ہیں بعض نباتات کے بعض حیوانات کے۔چنانچہ انسان کی درست غذا ان تینوں چیزوں سے مرکب ہوتی ہے اور چونکہ غذا سے ہی جسم بنتا ہے اس لئے اس کے اعمال اور زندگی میں بھی ان کا اثر ہوتا ہے۔لیکن کبھی روحانی خیالات حیوانات کے تلے دب جاتے ہیں اور انسان حیوانوں کی طرح ہو جاتا ہے اور کبھی حیوانیت کے جذبات نباتی قویٰ کے تلے دب جاتے ہیں اور وہ اور بھی گر جاتا ہے اور کبھی اس پر بھی جمادی رنگ اپنا اثر ڈال دیتا ہے اور انسان جمادات کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور سنگدل ہو جاتا ہے جس طرح پتھر کو کوئی جدھر چاہے پھینک دیتا ہے۔اسی طرح دنیا کے واقعات اور حوادث اس کو لڑھکاتے رہتے ہیں اور ایسے انسان کو کچھ پتہ نہیں ہوتا۔اسی طرح جب انسان ترقی کی طرف قدم